Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
    • کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند
    • وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا
    • سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم
    • مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
    • بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں واپسی کا امکان
    • پنجاب میں درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: مریم نواز
    • گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش
    • پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے جرائم کی اطلاع دینے پر انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا
    • فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • ایران کا دعویٰ: امام خامنہ ای کے جنازے میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی
    • پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی
    • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے باؤلرز جلد سامنے آئیں گے: عاقب جاوید
    • 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کیٹ مڈلٹن کے سبز لباس اور پا کستان میں بنے میچنگ بندوں کا ذکر زبان زد عام، کیسے ہوا یہ سب؟

    By Daily Khabrainاکتوبر 14, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن (ویب ڈیسک)اگر کبھی آپ کا کراچی کے کسی بڑے شاپنگ مال جانا ہو تو مقامی فیشن برانڈ کے سٹور پر خواتین کے ملبوسات کے ساتھ ساتھ آپ کو جیولری بھی نظر آئے گی۔اب سے کچھ عرصہ پہلے تک اِن آرائشی زیورات میں سبز پتھروں اور کرسٹل سے بنے بندے بھی شامل تھے۔

    پہلی نظر میں دیکھیں تو ان عام سی بالیوں میں کچھ بھی انوکھا نہیں لگتا۔لیکن پھر ایک دن اچانک عید کلیکشن میں شامل یہ ب±ندے ‘زین’ کے سٹورز سے غائب ہو گئے۔معلوم ہوا کہ ایک شہزادی کی نظر ان ب±ندوں پر پڑی اور وہ انھیں بھا گئے۔ پھر جب شہزادی نے انھیں پہنا تو ہر کوئی ہی انھیں خریدنے کی خواہش کرنے لگا۔یہ شہزادی ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن ہیں۔اِن بالیوں کا پہلی بار چرچا ا±س وقت ہوا جب کیٹ مڈلٹن نے اپنے شوہر شہزادہ ولیم کے ہمراہ اسماعیلی شعیہ مسلمانوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان سے ملاقات میں اِنھیں پہنا۔اِس ملاقات کے دوران میڈیا کے کیمروں نے شاہی جوڑے کی تصاویر کیا بنائیں، دیکھتے ہی دیکھتے کیٹمڈلٹن کے سبز لباس اور میچنگ بندوں کا ذکر زبان زد عام ہو گیا۔لندن کے آغا خان سینٹر یں منعقدہ اِس تقریب کا مقصد دورہِ پاکستان سے پہلے شاہی جوڑے کو پاکستانی ثقافت اور رسم و رواج سے متعارف کرانا تھا۔دونوں نے ممتاز پاکستانی نڑاد برطانوی شخصیات سے

    ملاقات کی اور پاکستان کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ان پاکستانی بندوں کی قیمت اتنی زیادہ بھی نہیں تھی۔ڈیزائن جو خوب جچا،روایتی اور جدید انداز کے امتزاج سے ڈیزائن کیے گئے یہ ب±ندے فیشن برانڈ ’زین‘ کی ڈیزائنرز نازیہ نزار، سارہ منیا اور ا±ن کی ٹیم کی تخلیق ہیں۔ انھیں خوشی کے ساتھ ساتھ اطمینان بھی ہے کہ ان کا تیار کردہ ڈیزائن ڈچز آف کیمبرج پر خوب جچا۔سارہ منیا نے بی بی سی سے ملاقات میں بتایا کہ جب انھیں سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے یہ ب±ندے پہنے ہیں تو وہ حیران رہ گئیں۔’مجھے خوشی تھی کہ کیٹ نے ایک پاکستانی برانڈ کو منتخب کیا اور وہ ہمارا برانڈ تھا۔

    ‘نازیہ نزار نے اِن بالیوں کی ابتدائی ڈرائنگز دکھاتے ہوئے بتایا کہ ا±ن کی ڈیزائن کردہ یولری مقامی ثقافت سے متاثر ہے لیکن اِس کا انداز جدید ہے۔’یہی وجہ ہے کہ ہماری مصنوعات مقامی خریداروں کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک صارفین کو بھی اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں۔ میرا خیال ہے کہ اِسی لیے ہمارا ڈیزائن کیٹ مڈلٹن کو پسند آیا۔‘نازیہ نزار اور سارہ منیا کے مطابق اِن ب±ندوں کا سبز رنگ بھی ا±نھیں منتخب کرنے کی ایک وجہ ہو سکتی ہے کیونکہ یہ ب±ندے کیٹ مڈلٹن نے جس تقریب میں پہنے وہ ا±ن کے دورہِ پاکستان سے متعلق تھی۔

    ’ہمارے پاس اتنا سٹاک ہی نہیں تھا کہ ہم خریداروں کی مانگ کو پورا کر سکتے‘کیمبرج زین گروپ کے چیئرمین انیس نوی والا سمجھتے ہیں کہ موسیقی کی طرح فیشن بھی عالمگیر ہوتا ہے جسے کسی ملک کی سرحدیں یا جغرافیہ روک نہیں سکتا۔’مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ خبر اتنی تیزی سے پھیلے گی۔

    کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کی پرنس کریم آغا خان سے ملاقات کے چند گھنٹوں کے اندر ہی مجھے دنیا بھر سے دوستوں اور رشتے داروں کے فون آنا شروع ہو گئے۔‘انیس نوی والا بتاتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے ا±ن سے یہ بھی پوچھا کہ ا±نھوں نے کیٹ مڈلٹن تک اپنی پراڈکٹ کیسے پہنچائی۔ ا±ن کا جواب تھا کہ یہ ب±ندے کیٹ اور ا±ن کے سٹائلسٹ نے خود ہی منتخب کیے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند

      وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.