Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
    • پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
    • بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
    • میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
    • پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کیا سیاستدان عزت چوک پر رکھ کر آئیں،ہر کوئی چھتر مارے،فواد چودھری جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں ،خواجہ آصف

    By Daily Khabrainجنوری 7, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ الیکشن لڑ کر اسمبلی میں آنے کی شرط یہ ہے کہ ہم اپنی عزت چوک پر رکھ کر آئیں کہ آتا جاتا آدمی ہمیں چھتر مارے۔اسپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو وزیر مملکت پارلیمانی \مور علی محمد خان نے رولز معطل کرنے کی تحریک پیش کی جو منظور کرلی گئی۔فواد چوہدری نے ایک ٹی وی اینکر کو تھپڑ رسید کرنے کے معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹی وی چینلز کے درمیان ریٹنگ کی دوڑ لگی ہوئی تھی، اب ہم پر یو ٹیوب چینلز کی بلا نازل ہوگئی ہے، دو دن پہلے ایک اینکر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر پروگرام کیا اور میرے اور دیگر کے بارے میں الزامات لگائے، میں نے پوچھا کہ آپ ویڈیو دکھائیں تو اینکر نے کہا کہ ویڈیو میرے پاس نہیں کسی اور کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا مسئلہ ہے، میں نے اس اینکر سے کہا کہ شاید آپ کے اپنے گھر میں آپ کی ماں، بہنوں کا احترام نہ ہو لیکن ہمارے گھروں میں ہے، جب آپ ریٹنگز کے لیے کسی کی پگڑی اچھا لیں گے اور اس کا کوئی مداوا نہیں ہوگا تو کیا یہ الیکشن لڑنے کی شرط ہے کہ ہم اپنی عزت چوک پر رکھ کر آئیں کہ آتا جاتا آدمی ہمیں چھتر مارے۔فواد چوہدری نے اسپیکر سے درخواست کی کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے، ایوان کی ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں اپوزیشن اراکین بھی شامل ہوں، کمیٹی یہ دیکھے کہ میڈیا سے متعلق قوانین پر عملدرامد کیوں نہیں ہو رہا، پی ٹی اے، ایف آئی اے کا سائبر کرائم وِنگ کیوں نوٹس نہیں لے رہا، عدالتیں اپنے معاملات میں فوری توہین کا نوٹس لیتی ہیں لیکن اراکین اسمبلیوں کی بھی عزت و وقار ہے۔’مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ گلہ ہمیں میڈیا یا کسی اور ادارے سے نہیں بلکہ اپنے آپ سے کرنا چاہیے، ہم اپنی عزت کی نیلامی میں خود تلے ہوتے ہیں، یہاں ایوان میں جو ہوتا ہے ہم خود پگڑی اچھلواتے ہیں جبکہ ہم خود اداروں کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں بے دردی سے قوانین اور اداروں کا ایک دوسرے کے خلاف استعمال کیا گیا، ایک دوسرے کے خلاف قوانین سے پگڑی اچھالنے کا موقع ملتا ہے، کسی ادارے کے خلاف بات ہو تو پیمرا فوری حرکت میں آتا ہے لیکن سیاسی مخالفین کی بات ہو تو پیمرا بلکل حرکت میں نہیں آتا، ہم نے اپنے گریبان خود ان کے ہاتھوں میں دیے ہیں، حکومتی رکن کی تشویش میں ان کے ساتھ ہوں لیکن کوئی پارٹی ان کی زبان سے محفوظ نہیں رہی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فصل انہوں نے خود بوئی ہے جسے یہ کاٹ رہے ہیں، جب تک ایوان اور اس کے اراکین کی عزت نہیں ہوگی تو لوگ ہماری پگڑیاں اچھالیں گے اور گالیاں دیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ فواد چوہدری خود اینکر رہے ہیں، رکارڈ نکالیں یہ خود لوگوں کے ساتھ کیا کرتے رہے ہیں، ایک دوسرے پر الزام لگاتے وقت بھول جاتے ہیں کہ کل ہم پر بھی الزام لگ سکتا ہے، ایک دوسرے کی عزت کرنے کی روایت ڈالے تاکہ کل یہاں کھڑے ہو کر خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ نہ کرنا پڑے، ایوان کے ہر رکن کی عزت و تکریم ہونی چاہیے جبکہ ہمیں اپنے رویے درست کرنے کے لیے کمیٹی بنانی چاہیے۔’انہوں نے اسپیکر سے درخواست کی کہ آپ ایسی روایات کو جنم دیں کہ آنے والا یاد کرے کہ اسد قیصر نے نئی روایات کو جنم دیا۔لیگی رہنما نے امریکا اور ایران کے مسئلے پر بریفنگ کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بلانے کا مطالبہ بھی کیا۔وفاقی وزیر زرتاج گل کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘جب آپ یہاں کھڑے ہو کر دوسروں کو نصیحتیں کرتے ہیں، خواتین کو گالیاں دیتے ہیں تب یہ یاد رکھنا چاہیے کہ کس طرح خواتین انتخابات میں حصہ لے کر یہاں بات کرتی ہیں اور اپنے حلقے کی نمائندگی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حقیقت میں کوئی ویڈیو ہے تو سامنے لائی جائے ورنہ ایف آئی اے الزام لگانے والوں کو پکڑے، آپ خواتین کی تذلیل پر خوش ہوتے ہیں، عزت سب کی برابر ہے۔اسپیکر نے زرتاج گل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تحریک لے کر آئیں ہم بحث کرائیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز

      خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری

      عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.