تازہ تر ین

ایران کا مشرق وسطی میں امریکہ اور اتحادیوں پر حملے کا اعلان ،دوسرے مرحلہ میں یورپی فوجیوں پر بھی حملے ہونگے ،حسن روحانی

تہران (نیٹ نیوز) ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر حملے کیے جانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا، ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ آج امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا جائے اور کل کو یہ حملے یورپی یونین کے سپاہیوں پر ہوں لہذا جتنی جلدی ہو سکے عالمی طاقتوں کو مشرق وسطی سے اپنی فوج نکال لینی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے عالمی طاقتوں کو انتباہی انداز میں کہا ہے کہ مشرق وسطی سے اپنی فوجیں فوری طور پر نکال لیں کیونکہ یہاں ان کی موجودگی شائد خطرے میں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ آج امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا جائے اور کل کو یہ حملے یورپی ممالک کے فوجیوں پر ہوں لہٰذا جتنی جلدی ہو سکے عالمی طاقتوں کو مشرق وسطی سے اپنی فوج نکال لینی چاہیے۔ایرانی صدر نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کی جانب سے ایٹمی ڈیل کی خلاف ورزی کے خلاف قوائد کے مطابق کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ تینوں ممالک نے مشترکہ بیان میں تنازع کے حل کے میکنزم کے کھولنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یورپی ممالک اب بھی جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے خواہش مند ہیں۔ اس حوالے سے ایران کی وزارتِ خارجہ نے بھی یورپی ممالک کو جوہری سمجھوتے پر تنازع کے میکانزم کو فعال کرنے پرسنگین اور سخت ردعمل سے خبردار کیا ہے۔ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اگر یورپی اس عمل سے ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو پھر انھیں اس کے مضمرات کو قبول کرنے کے لیے بھی تیار رہنا ہوگا۔ ترجمان عباس موسوی کا کہنا تھا کہ ایران ایسی کسی بھی خیر سگالی اور تعمیری کوشش کا مکمل جواب دینے کو تیار ہے جس سے جوہری سمجھوتے کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہو۔مذکورہ تینوں یورپی ممالک نے مزید کہا ہے کہ ایران کے اقدامات کے پیش نظر ہمارے پاس کوئی چارہ کار نہیں رہ گیا تھا۔آج ہم اپنی تشویش کا اظہار کررہے ہیں کہ ایران جوہری سمجھوتے کے تحت اپنی ذمے داریوں کو پورا نہیں کررہا ہے۔اس لیے یہ معاملہ مشترکہ کمیشن کو بھیجا جارہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain