تازہ تر ین

خیبرپختونخوا میں نان بائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر دی

خیبرپختونخوا میں نان بائی ایسوسی ایشن نے آج سے پشاور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں ہڑتال کر دی۔نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال دینے کے بعد  پشاور، کوہاٹ، ہنگو اور ہزارہ ڈویژن میں تندور بند کر دیئے گئے ہیں۔نان بائی ایسوسی ایشن نے دوسرے مرحلے میں نوشہرہ، چارسدہ اور مردان تک ہڑتال کا دائرہ بڑھانے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔خیبرپختونخواکے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کسی صورت روٹی مہنگی نہیں ہونے دے گی، ایک دو روز میں آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہو گا۔پنجاب میں بھی آٹا نایابادھر  پنجاب میں بھی سپر فائن آٹا نایاب ہو گیا ہے جس کی وجہ سے  نان بائی اور تندور والے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ کم کوالٹی کےآٹے سے بنی روٹی کی فروخت پر مجبور ہو گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain