تازہ تر ین

ٹرمپ کی پھر مسلہ کشمیر حل کرانے کی پیشکش ،خطے میں امن کے خواہشمند ہیں ،عمران خان

ڈیووس (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ اکنامک فور میں شریک وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں اطراف کے وفود بھی موجود تھے۔ پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود ریشی، وزیر تجارت عبدالرزاق داد، زلفی بخاری اور معید یوسف بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے کہا کہ ہم کشمیر کی صورتحال پر بات کریں گے امریکا مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات اچھے ہیں عمران خان دوست ہیں ان سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر سائد لائن میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے وفود بھی شامل تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے دوبارہ مل کر خوشی ہوئی، امریکی صدر سے افغانستان کی صورت حال پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان خطے میں امن واستحکام کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عمران خان میرے دوست ہیں، ان سے دوبارہ ملاقات پر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے کردار ادا کر سکتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان سے ترک کمپنی کیلک ہولڈنگ کے چیئرمین نے ملاقات کی، اس دوران دوطرفہ تعلقات سمیت معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات ورلڈاکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔ اس موقع پر مشیر خزانہ، مشیرتجارت رزاق داد، زلفی بخاری اور معیدیوسف بھی موجود تھے۔ ترکی کمپنی کے چیئرمین سے ملاقات میں عمومی سفیر برائے سرمایہ کاری علی جہانگیر صدیقی بھی شریک ہوئے۔ کیلک ہولڈنگ توانائی، تعمیرات، ٹیکسٹائل، معدنیات اور ڈیجیٹل سیکٹر میں کام کرتی ہے۔ قبل ازیں سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر سائد لائن میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے وفود بھی شامل تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے صدر ٹرمپ کے ساتھ امریکا میں ملاقات بہت مفید رہی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے اہم ایشوز اٹھائے، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کا ایشو بھی اٹھایا وزیراعظم نے صدرٹرمپ کو ایف اے ٹی ایف پر سپورٹ کا کہا، وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے صدرٹرمپ کو ٹریول ایڈوائزی میں بہتری کا بھی کہا، وزیراعظم کی صدر ٹرمپ سے تجارت کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ امریکا کا تجارتی وفد پاکستان آئے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain