تازہ تر ین

فلور ملز مافیا اور چکی مالکان نے آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کیا ،خبریں ،چینل ۵نے اہم معلومات حاصل کر لیں

لاہور(نامہ نگار )صوبائی درالحکومت سمیت پنجاب بھر میںآٹے کی قیمتوں میں بے جا اضافہ جاری ، اوردستیابی کامسئلہ حل نہ ہوسکا ، چینل فائیوخبریں نے آٹے کے مصنوعی بحران کی بڑی وجہ کے حوالے معلومات حاصل کرلیں، پنجا ب میں 20کلوآٹے کی سرکاری قیمت 805روپے مقرر جبکہ دوسرے صوبوںمیںیہی تھیلا 1200سے لے کر1300روپے تک فروخت ہورہا ہے ،فلو ر ملز مالکان زیادہ منافع حاصل کرنے کے لیے پنجاب کی بجائے دیگر صوبوںکو سپلائی دینے کو ترجیح دینے لگیں۔ضلعی انتظامیہ ،محکمہ خوراک صوبائی درالحکومت میں آٹے کی دستیابی اور قیمتیںمستحکم کرنے میں ناکام ،فلور ملز مالکان کی چاندی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمتوں میں کم از کم 100 روپے اضافہ ہوا ہے۔ تاہم پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ یہ اضافہ اچانک نہیں ہوا بلکہ اس میں کئی عناصر شامل ہیں۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آٹے کی قیمت نہیں بڑھی۔ ہاں چکی کی قیمتوں کا فرق ضرور آیا ہے۔‘ان کا کہنا تھا پورے پنجاب میں فلور ملز کا آٹا 783 روپے ایکس مل اور 805 روپے میں ریٹیل ہورہا ہے۔ ’پنجاب میں چکی مالکان نے آٹے کے ریٹ بڑھا دیے ہیں اسی وجہ سے بحران کی صورتحال بنی ہے۔ اس حوالے سے چینل فائیو خبریں کو زرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق صوبائی درالحکومت سمیت پنجاب بھر میں20کلو آٹے کے تھیلے کی عدم دستیابی اور قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ فلور ملز مالکان کی جانب سے 10اور20کلو کے آٹے کے تھیلوں کی سپلائی دوسرے صوبوںکودینا بتائی جارہی ہے زرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ ۔کے پی کے اور بلوچستان میں 20کلو کا تھیلہ 1200سے لے کر 1300روپے تک فروخت ہورہا ہے جس کے باعث فلور ملزمالکان کی کوشیش ہے کہ وہ اپنے کوٹہ کا زیادہ تر آٹا پنجاب میںدینے کی بجائے دوسرے صوبوں کو فروخت کرکے زیادہ منافع کمائے جس میں محکمہ خورارک کے بیشتر افسران وملازمین کی بھی مبینہ ملی بھگت بتائی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ آٹے کی دستیابی کو یقینی بنانے ا ور سرکاری ریٹ پر فروخت کروانے میں بری طرح ناکام ہوتی نظر آرہے ہیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دعوے تو کیے جارہے ہیںمگرمقامی مارکیٹوںمیںآٹامناسب مقدار میں دستیاب نہ ہونے اور اضافی نرخ وصول کرنے کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ شہر بھر میںموجود تمام فلور ملزکو مانیٹرکیاجارہاہے اور تما م تحصیلوںکے اسسٹنٹ کمشنرز فلور ملز کے باقاعدہ دورے کررہے ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain