تازہ تر ین

کروڑوں کی زائد المیعاد ادویات فروخت نہ ہونے پر سڑک پر پھینک دی گئیں

لاہور (مہران اجمل خان سے )محکمہ صحت میں اندھیر نگری چوپٹ راج ،ڈرگ انسپکٹرز کی نااہلی کے باعث زائد المعیاد ادویات سڑکوں پر پھینک دی گئیں، شفا ءلیبارٹریز پرائےویٹ لمیٹڈ کی10سال قبل ایکسپائر ہونی والی لاکھوں گولیاں اور انجیکشن فروخت نہ ہونے پر لاہور کی مین پر پھینکے گئے، خطرناک حد تک زائد المعیاد ادویات کی سڑکوں پر موجودگی انسانی جانوں کےلئے خطرے کا باعث بننے لگی، انجیکشن ڈیکسامیتھاسون ، بروسیپن ، آکسی ٹوسن ڈائپیرون اور پیرا سیٹا مول ، اینا فین ، ڈائپیرون گولیاں بغیر چیک اینڈ بیلنس کے مارکیٹ میں فروخت ہوتی رہیں ، چینل فائیو اور خبریں کی نشاندہی پر ڈرگ کنٹرول یونٹ کو ہوش آگیا ، تمام ادویات اپنے قبضے میں لے لیں ۔ گزشتہ رات نامعلوم افراد کی جانب سے ادویات سے بھرا ٹرک شہر کی مین شاہراہ پر پھینکا گیا تھا جس میں ادویات ساز کمپنی شفا ءلیبارٹریز کی مختلف پروڈکٹس موجود تھیں ۔ ڈرگ کنٹرول یونٹ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ کثیر تعداد میں غیر معیاری ادویات کا سٹاک کئی گھنٹے سڑک پر پڑا رہا اور شہری جیبیں بھر کر ادویات اپنے گھروں کو لے جاتے رہے ۔ دن دیہاڑے ڈرگ انسپکٹرز مبینہ طور پر بھتہ خوری کرتے ہیں جبکہ رات کے اندھیرے میں انسانی جانوں سے کھیلنے والی ادویات ساز کمپنیوں کو ادویات مین شاہراہوں پر پھینکنے کی اجازت دیتے ہیں ۔ چینل فائیو اور خبریں کی نشاندہی پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) عثمان انور نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے چیف ڈرگ کنٹرولر کو ادویات کا سٹاک قبضے میں لینے کا حکم دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔ گھناﺅنے دھندے میں لوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔چینل فائیو اور خبریں کا ایک اور اعزاز، کروڑوں روپے مالیت کی زائد المعیاد ادویات کی بروقت نشاندہی کر کے اسے مخصوص طریقے سے تلف کرنے کے لئے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کو رات گئے آگاہ کیا ۔ جس پر لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے احکامات پر اٹھا کر محفوظ مقام تک پہنچایا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain