تازہ تر ین

ملک بھر میں آٹے کا بحران انتظامی کمزوری کا نتیجہ ہے ،ضیا شاہد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے اتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف سینئر صحافی ضیا شاہد نے کہا ہے کہ آٹے کا بحران ہر سال جنوری، فروری میں گندم کی فصل آنے سے قبل آتا رہتا ہے جو اس برس بڑے بحران کی شکل میں سامنے آیا ہے البتہ یہ بحران ملک کے دوسرے صوبوں خیبر پی کے، بلوچستان اور سندھ میں آتا رہا ہے پنجاب میں آٹے کا بحران کم ہی دیکھنے میں آیا ہے۔ مگر اس بحران کی وجہ شاید گندم کی شدید کمی نہیں ہے بلکہ انتظامیہ اس کی بنیادی وجہ ہے۔ البتہ یہ بات غور طلب ہے کہ جن لوگوں کی یہ ذمہ داری تھی وہ اپنی ذمہ داری بروقت کیوں پوری نہ کر سکے۔ وزیر، مشیر جن کی ذمہ داری تھی وہ کچھ نہ کر سکے اور وزیراعظم کو خود اس مسئلے کے حل کے لئے 100 چھوٹے دکانداروں سے ملاقات کرنا پڑی۔ حالانکہ یہ مسئلہ وزیراعظم عمران خان کی سطح کا نہیں تھا نچلی سطح پر اس مسئلہ کو حل کیوں نہیں کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain