تازہ تر ین

چین سے 36پاکستانیوں کی واپسی کرونا وائرس کی تصدیق نہ ہو سکی،

لاہور، اسلام آباد، پشاور، کراچی، کوئٹہ (نمائندگان خبریں) کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے مسافروں کی سکریننگ جاری ہے۔محکمہ صحت نے ایئرپورٹ پر مزید 4 ڈاکٹر اور 8 نرسیں تعینات کر دیں گئیں ہیں۔ اس سلسلے میں سیکرٹری صحت محمد عثمان کہتے مسافروں کی تعداد بڑھنے پر مزید ڈاکٹرز تعینات کیے جا رہے ہیں۔ سیکرٹری صحت کا کہنا ہے ائیرپورٹ پر روزانہ 5 ہزار مسافروں کی سکریننگ کی جا رہی ہے۔وفاقی سیکریٹری صحت نے کہاہے کہ ملک بھر سے 8 مشتبہ کیسز این آئی ایچ کو موصول ہوئے ہیں ، پاکستان میں کسی ایک بھی شہری میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹر اللہ بخش کی زیرصدارت نوول کورونا ایمرجنسی کورگروپ کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وائرس روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت نے کہا کہ تمام ائیر پورٹس پر عملہ مسافروں کی اسکریننگ مستعدی سے کررہا ہے، بندرگاہوں اورا نٹری پوائنٹس پر اسکریننگ کے لیے تمام ضروری آلات اور انتظامات موجود ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گزشتہ روز کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں ہے، حکومت اس سے بچاو¿ کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تقریباً 50 ہزار چینی پاکستان میں کام کر رہے ہیں 2ہزار پنجاب میں ہیں جن کی سکریننگ کر لی گئی ہے ان کی سیکیورٹی پر معمور 2 ہزار افراد کی سکریننگ بھی کی جا چکی ہے، 2 سے 14 دن کے دورانیہ میں یہ وائرس اثر کرتا ہے۔ ایک بار وائرس آجائے تو اسے قابو کرنا مشکل ہوتا ہے، ابھی پاکستان میں یہ وائرس نہیں آیا اس لئے آگاہی کی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے ۔چین سے واپس آنے والے پاکستانی طالب علم میں کرونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔سندھ کے شہر خیرپور کا رہائشی شاہ زیب علی راہوجو ہفتے کے روز چین سے قطر کے راستے کراچی پہنچا ہے جہاں ایئرپورٹ پر اسے کلیئر کردیا گیا تاہم اس کی طبیعت بگڑگئی ہے اور کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے بعد ایئر چائنا کی پرواز سے 36مسافر کراچی پہنچ گئے ہیں۔چین سے پاکستان آنے والے شہریوں کو اسکریننگ کے بعد گھروں میں جانے کی اجازت دی گئی ہے، اب تک مختلف پروازوں سے 300 سے زائد پا کستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان پروازیں بحال ہونے کے بعد گزشتہ روز بھی 3 پروازوں میں281 مسافر پاکستان پہنچے تھے۔دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کے پیش نظر ہیلتھ انفارمیشن ڈیسک قائم کر دی گئی ہے۔ہیلتھ انفارمیشن ڈیسک عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے قائم کی گئی ہے۔ڈاکٹرز نے ائرپورٹ منیجر اور ہیلتھ آفیسر کو کرونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ہیلتھ انفارمیشن ڈیسک پر کرونا وائرس سے آگاہی فراہم کی جائے گی جبکہ سفر کے دوران وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ڈیسک سے رابطہ کیا جاسکے گا۔خیبر پختونخواحکومت نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر صوبے میں ایمرجنسی نافذ کردی۔محکمہ بحالی و آباد کاری خیبر پختونخوا کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر ایمرجنسی کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی وزارت صحت سے موصول احکامات کی روشنی میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے چین سے بِلاروک ٹوک مسافروں کا آنا جا نا رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ متعلقہ ادارے احتیاطی تدابیر سمیت تمام تر ممکنہ اقدامات کو فوری یقینی بنائیں۔اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا میں ممکنہ کورونا وائرس کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔دوسری جانب ڈی جی ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پولیس سروسز اسپتال میں او پی ڈی سروسز کو بند کرکے ہسپتال کو کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain