چھاو¿نی (نامہ نگار)پاک فضایہ کا تربیتی طیارہ نواحی گاوں 496 موٹروے ایم فور کے قریب کھیتوں میں گر کر تباہ حادثہ میں پائلٹ معمولی زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیاتربیتی طیارہ معمول کی پرواز میں مصروف تھا کہ تکنیکی خرابی کے باعث شورکوٹ کینٹ کے قریب چک 496موٹروے ایم فور کے قریب کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا حادثہ میں میراج طیارے کا پائلٹ معمولی زخمی ہوگیا پائلٹ نے انتہائی کمال مہارت سے آبادی کو بچاتے ہوئے کھیتوں میں کریش لینڈنگ کی واقعہ کے فوری بعد سیکیورٹی ادارے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے ائیر ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے ایک اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔




































