Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت9.5 ریکارڈ
    • حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا
    • آبنائے ہرمز 7 ایرانی شرائط پوری ہونے تک نہیں کھلے گی: ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر
    • حوثیوں کا ریاض میں آرامکو تنصیب پر حملے کا دعویٰ، میزائل اور ڈرون داغنے کا اعلان
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک
    • اسرائیلی بمباری میں 4 خواتین سمیت 5 فلسطینی شہید
    • حوثیوں کی ریاض پر کارروائی، سعودی عرب کا صنعاء پر جوابی فضائی حملہ
    • ایلون مسک دوبارہ امریکی حکومت کے قریب، آئندہ جنگوں کیلئے مشورے دیں گے
    • بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر میڈ سندھو فائرنگ سے قتل
    • لانگ مارچ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا: محمود اچکزئی
    • پی ٹی آئی کا احتجاج پہلے ہی کامیاب ہوچکا، اسلام آباد 10 روز سے بند ہے: بلاول بھٹو
    • لاہور میں ریپ اور گینگ ریپ کے کیسز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ
    • متحدہ عرب امارات دنیا میں سائبر حملوں کے 12 بڑے اہداف میں شامل: مائیکروسافٹ
    • آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر دھماکا، خوف و ہراس پھیل گیا
    • دریائے جہلم میں اچانک طغیانی، خاتون جاں بحق
    • صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن واپسی کیلئے ادیس ابابا پہنچ گئیں
    • برمودا سے بوسٹن جانے والا طبی طیارہ لاپتا، 6 افراد سوار تھے
    • پی ٹی کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد و پنجاب میں رینجرز تعیناتی میں توسیع
    • ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
    • معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم عادل کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیر اعظم نے واضح کر دیا انصاف کی راہ میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیا جائیگا، فردوس عاشق اعوان

    By Daily Khabrainاپریل 8, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 25اپریل کو کمیشن کی حتمی رپورٹ پر وزیراعظم قانون کے مطابق ایکشن لیں گے ، انکوائری رپورٹ میں شوگر پالیسی پر کئی سوال اٹھائے گئے ہیں،مستقبل میں مصنوعی بحران سے بچنے کیلئے اصلاحات لائی جائیں گی، وزیر اعظم نے واضح کر دیا ہے ، انصاف کی راہ میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا،و فاقی کابینہ نے کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی،یونیورسل سروس فنڈ میں مزید اضلاع شامل کرنے کی منظوری دی گئی،متروکہ وقف املاک بورڈ کی تنظیم نو کیلئے ٹاسک فورس کی تجاویز اور بورڈ کی عمارتوں کوفلاحی کاموں کیلئے استعمال کرنے کی منظوری دی گئی ، مستحقین کو امداد کی فراہمی کیلئے بنک الفلاح اور بنک الحبیب کھلے رہیں گے، احساس پروگرام میں کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں برتا جا رہا،وزیراعظم نے بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ برتاو¿ پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کرونا وباءکے خلاف صف اول کا دستہ ہے، وفاق نے حفاظتی کٹس صوبوں کی بجائے براہ راست ہسپتالوں میں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،7لاکھ 17ہزار 119رضا ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں،ٹائیگر فورس ضلع ، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کام کرے گی۔ منگل کو کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ معاون خصوصی شہزاد اکبر نے چینی بحران کی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی،شوگر ملوں نے اضافی ذخائر کی وجہ سے گنا خریدنے سے انکار کیا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے رپورٹ کی روشنی میں کاشت کاروں کے مسائل کے حل کی ہدایت کی ،وفاق کی طرف سے چینی کی برآمد پر سبسڈی نہیں دی گئی،شوگرملز کے نمائندہ وفد نے 2017میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان سے ملاقات کی تھی ،وفد نے شوگر ملوں کے لیے 20ارب روپے کی سبسڈی منظور کرائی۔ انہوںنے رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ 2014سے 2016کے درمیان شوگر ملز کو سبسڈی دی گئی،موجودہ حکومت نے 2014کے بعد پہلی بار گنے کی قیمت میں اضافہ کیا۔معاون خصوصی نے کہاکہ گنے کی قیمت میں اضافے کا مقصد کاشت کاروں کو فائدہ دینا تھا،25اپریل کو کمیشن کی حتمی رپورٹ پر وزیراعظم قانون کے مطابق ایکشن لیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ انکوائری رپورٹ میں شوگر پالیسی پر کئی سوال اٹھائے گئے ہیں،مستقبل میں مصنوعی بحران سے بچنے کیلئے اصلاحات لائی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے کمیشن کو ملنے والی دھمکیوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا،وزیراعظم نے متعلقہ عناصر کا خبردار کیا کہ اگر یہ عمل دہرایا گیا تو سخت اقدام کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے واضح کیا کہ انصاف کی راہ میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا ۔انہوںنے کہاکہ وفاقی کابینہ نے کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی،یونیورسل سروس فنڈ میں مزید اضلاع شامل کرنے کی منظوری دی گئی،متروکہ وقف املاک بورڈ کی تنظیم نو کیلئے ٹاسک فورس کی تجاویز کی منظوری دی گئی ،متروکہ وقف املاک بورڈ کی عمارتوں کوفلاحی کاموں کیلئے استعمال کرنے کی منظوری دی گئی ، معاون خصوصی نے کہاکہ مستحقین کو امداد کی فراہمی کیلئے بنک الفلاح اور بنک الحبیب کھلے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ احساس پروگرام میں کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں برتا جا رہا۔ انہوںنے کہاکہ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ۔اہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ برتاو¿ پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کرونا وباءکے خلاف صف اول کا دستہ ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ 39ہزار حفاظتی کٹس صوبوں کو بھجوائی جا چکی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وفاق نے حفاظتی کٹس صوبوں کی بجائے براہ راست ہسپتالوں میں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ 7لاکھ 17ہزار 119رضا ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں،ٹائیگر فورس ضلع ، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کام کرے گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا

      خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک

      لانگ مارچ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا: محمود اچکزئی

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.