تازہ تر ین

کورونا وائرس علاج کے لیے کلوروکوئن کے خام مال کی پاکستان میں تیاری کی اجازت

کراچی(ویب ڈیسک) ڈریپ نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے کلوروکوئن کے خام مال کی پاکستان میں تیاری کی اجازت دیدی ہے۔ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ڈریپ نے کلورو کوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری اور کورونا کے لیے پلازما تھیراپی کے کلینیکل ٹرائلز کی بھی اجازت دیدی ہے۔ڈریپ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 50 سے زائد کمپنیوں کو 3 ماہ کے لیے ہینڈ سینیٹایزر بنانے اور پاکستان میں تیار ہونے والے وینٹیلیٹرز کے کلینکل ٹرائلز کی بھی اجازت دیدی ہے جب کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تیار وینٹیلیٹرزکو استعمال سے پہلے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain