تازہ تر ین

کورونا وائرس؛ اوورسیز پاکستانیوں کی مدد کے لیے حکمت عملی تیار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے مختلف ممالک میں محصور اوورسیز پاکستانیوں کی مدد کے لیے انہیں راشن پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری اور معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی۔ جس میں دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کو راشن پہنچانے کے لیے وزارتوں کی مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جب کہ ملاقات کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کو ٹائیگر فورس میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس کے بیرون ملک میں موجود ارکان مشہور شخصیات اور مخیر حضرات سے فنڈز جمع کریں گے اور مخیر حضرات کی مدد سے ہی راشن کی تقسیم کو یقینی بنائیں گے۔ یہ فنڈز دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے راشن کی فراہمی پر استعمال ہوں گے۔زلفی بخاری نے یہ بھی کہا کہ رجسٹریشن کے عمل کے لیے وزارت اوورسیز اور ٹائیگر فورس ایک مشترکہ پورٹل کا قیام کرے گی، رجسٹریشن کے عمل کے بعد چند دنوں میں ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی جب کہ اسی مقصد کے لیے پیر سے ایک ویب سائٹ کا آغاز بھی کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اور وزیراعظم کے لیے کورونا سے لڑنا ایک بڑا ٹاسک ہے جب کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے راشن کی فراہمی بھی ہمارے لیے ایک اہم ذمہ داری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain