تازہ تر ین

ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کرونا ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہونے کا خدشہ

لاہور (مہران اجمل خان سے) محکمہ صحت پنجاب کے اعصاب پر کرونا وائرس بری طرح اثر انداز ہو گیا ،ڈینگی جیسے خطرناک مرض سے نمٹنے کے لیے تاحال کوئی بھی اقدامات نہ اٹھائے جا سکے، ڈینگی مچھر کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کا باعث بننے کا امکان ، مچھر کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کو کاٹنے کے بعد صحت مند شخص کو کاٹنے سے وائرس منتقلی کے امکانا ت بڑھ سکتے ہیں، ڈینگی کے تدارک کے لیے ڈینگی سپرے کا لیکویڈ” ایفا سائبر میتھرین“ صوبہ بھر میں مخدوش ہو گیا۔ سال2019ءسے اب تک کسی بھی قسم کے سپرے کے لیکویڈ کی خریداری بھی نہ کی جاسکی، پنجاب میں سال 2017-18 کا سٹاک پہلے ہی راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہنگامی حالات کے دوران ڈینگی کے خلاف استعمال کیا جاچکا ہے جبکہ ایک بار پھرصوبہ میں ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کرتے ہوئے پارکوں اور پانی کے جوڑوں سمیت شہری دیہاتی آبادی میں افزائش ہونا شروع ہو گئی ہے جس کے باعث گزشتہ سال کی طرح ڈینگی کے مریض سامنے آنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے شعبہ صحت نے ڈینگی کے تدارک کے لیے تاحال کوئی بھی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے ہیں۔ ہر سال ڈینگی سپرے کے حوالے اپریل کے مہینے تک اقدامات اٹھائے جاتے ہیں مگرحیرت انگیز طور پر محکمہ صحت کی جانب سے گزشتہ سال میں بھی اس سپرے کی خریداری نہیں کی گئی۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ڈینگی مچھر کی افزائش بڑھ گئی ہے ۔کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کو مچھرکے کاٹنے بعد جب کسی بھی صحت مند شخص کو کاٹے گا تو کرونا وائرس کے ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہونے کے امکا نات بڑھ جائیں گے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے اعلیٰ افسران نے ہدایت کی تھی کہ رواں سال ڈینگی سپرے کی خریداری انٹرنیشنل لیول پر کی جائے گی اور بیرون ممالک کی فرم کو اس بڈ میں شامل کیا جائے گا ۔ سال 2017-18 میں دو سال کےلئے ایفا سائبر میتھرین کی تقریباً 12کروڑ روپے کی خریداری کی گئی جوکہ سال 2019ءکے لئے بھی تمام اضلا ع کو مہیا کی جانی تھی مگر گزشتہ سال کے آغاز میں پنجاب کے اندر راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد کے شہریوں کو ڈینگی نے اپنی لپیٹ میں لیا تھا جس پر محکمہ صحت نے ہنگامی بنیادوں پر صوبہ بھر کے دیگر اضلاع سے تمام لیکویڈ راولپنڈی منگوا لیا جبکہ ایمرجنسی کے طور پر بھی اس کی خریداری الگ سے کی گئی تھی۔ اپریل میں ڈینگی سیزن کا آغاز ہو جاتا ہے اور اس ماہ کے آغا ز میں تمام فرموں سے بڈ کرواکر ادویات کی خریدار کی جاتی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سال 2011میں جب ڈینگی آیا تھا تو صرف لاہور شہر میں ہی 3 سو اموات واقع ہوئیں تھیں محکمہ صحت رواں سال کے آغاز سے ہی ڈینگی کو نظرانداز کرتے ہوئے لاپرواہی کر رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain