Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی اہداف پر ڈرون، میزائل اور راکٹ حملہ
    • 5 ایرانی میزائل فضا میں تباہ کر دئیے اردن کا دعوی
    • مظفر آباد سمیت کشمیر بھر میں 4 روز سے انٹرنیٹ کی بندش
    • "روسی حملے، یوکرین میں 5 ہلاکتیں؛ امریکی ایلچیوں سے بات چیت مثبت رہی:زلنسکی
    • کیوبا میں زلزلہ شدت 6.1 فلوریڈا اور میکسیکو تک جھٹکے ، 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
    • جنوبی ایران زلزلے کے جھٹکے شدت 0۔5 ریکارڈ
    • پاکستان میں 11 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
    • نائٹ کلب واقعے کے بعد بین اسٹوکس کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں
    • انڈونیشیا ملائشیا فلپائن میں زلزلہ شدت 7.8 ریکارڈ ،ہلاکتوں کا خدشہ
    • محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے
    • اسرائیلی حملے کا جواب ایران نے میزائل برسائے ہلاکتوں کا خدشہ
    • ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، کیپیٹر کار نیول پاکستانی کپتان سے انڈین کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا
    • جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد
    • جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا
    • ایران کی طرف سے فائر میزائل ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنا دئیے اسرائیل کا دعوی
    • اسرائیل نے غزہ میں داخلے کے تمام راستے بند کردیے، امدادیں معطل
    • گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب
    • تمباکو نوشی مثانے کے کینسر کے خطرے کو چار گنا تک بڑھا سکتی ہے، ماہرین صحت
    • دنیا کے سب سے بڑے بچھو کی 41 کروڑ برس قدیم باقیات دریافت
    • جل بائیڈن نے جو بائیڈن کی صحت سے متعلق تشویشناک تفصیلات شیئر کر دیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاپ فرانسس کی مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ ایسٹر رسومات کی ادائیگی

    By Daily Khabrainاپریل 12, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (ویب ڈیسک)مسیحوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کی تقریبات کورونا وائرس کے باعث محدود کر دی گئیں جب کہ پاپ فرانسس نے بھی مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ چند مخصوص افراد کے ہمراہ ویٹی کن میں رسومات ادا کیں۔ دنیا بھر میں مسیحی برادری اپنا مذہبی تہوار ’ایسٹر‘ منا رہی ہے، دیگر معمولات زندگی کی طرح کورونا وائرس نے اس مذہبی تہوار کو بھی متاثر کیا ہے، اکثر گرجا گھر بند ہیں تاہم کچھ گرجا گھروں میں احتیاطی تدابیر کیساتھ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ایسٹر کا سب سے بڑا اجتماع ویٹی کن میں ہوتا ہے جہاں پاپائے روم ایک بڑے اجتماع سے خطاب بھی کرتے ہیں تاہم اس سال اجتماع منسوخ کردیا گیا ہے اور پاپ فرانسس نے نہایت مختصر افراد کے ہمراہ ایسٹر کی رسومات ادا کیں جس کے دوران مختصر شرکاءایک دوسرے سے فاصلہ اختیار کیے ہوئے کھڑے تھے۔کورونا وائرس کی وجہ سے روم سمیت تقریباً تمام ہی ممالک میں لاک ڈون ہے، پاپ فرانسیس نے لوگوں کو گھر میں رہنے اور حکومتی احکامات کی پاسداری کا درس دیتے ہوئے ایسٹر کی تقریبات کو براہ راست انٹرنیٹ پر دیکھنے کی ہدایت کی تھی۔ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم نے بھی اپنے پیغام میں ایسٹر کے موقع پر شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹر کو منسوخ نہیں کیا جا سکتا تاہم قدرے مختلف انداز سے ضرور منایا جا سکتا ہے۔ ایسٹر ہمیں کورونا وائرس کے اندھیرے سے لڑنے کے لیے روشنی مہیا کرے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی حفاظتی اقدامات کے تحت گرجا گھر جانے کے بجائے اپنے گھر ہی میں ایسٹر کی براہ راست نشریات دیکھیں۔ قبل ازیں صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ کردیا تھا کہ ایسٹر سے قبل صورت حال قابو میں آجائے گی اور چرچ کھول دیئے جائیں گے تاہم امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہوگئی ہیں۔یاد رہے کہ پاپ فرانسس کا ایک پھیپھڑا انفیکشن کی وجہ سے نوجوانی میں ہی نکال دیا گیا تھا جس کے باعث 83 سالہ پاپائے روم کورونا وائرس سے بچنے کے لیے خصوصی اہتمام کر رہے ہیں اور گزشتہ ماہ ان کی طبیعت بھی بگڑ گئی تھی جس کے باعث انہیں ا?ئیسولیٹ کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 16 لاکھ اور 15 ہزار ہے جب کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی اہداف پر ڈرون، میزائل اور راکٹ حملہ

    5 ایرانی میزائل فضا میں تباہ کر دئیے اردن کا دعوی

    "روسی حملے، یوکرین میں 5 ہلاکتیں؛ امریکی ایلچیوں سے بات چیت مثبت رہی:زلنسکی

    تازہ ترین

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.