تازہ تر ین

پنجاب میں بھی مختلف دکانیں اور کاروبار کھولنے کی اجازت

لاہور (و یب ڈسک) سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی لاک ڈاون بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مختلف دکانوں اور کاروباروں کو کام کی مشروط اجازت دے دی ہے۔لاہور میں چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں جاری لاک ڈاون میں 25اپریل رات12بجے تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں صوبے میں کورونا سے کم خطرے کا شکار شعبوں کو فوری طور پر کھولنے کی منظوری دی گئی۔ جن کاروباروں کو اجازت دی گئی ہے انہیں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا، کم سے کم عملے کے ساتھ کام کرنا ہوگا اور اس دوران سماجی فاصلے کو یقین بنانا ہوگا۔ دفاتر اور دکانوں پر ماسک، سینیٹائزر کی دستیابی اوردیگر ہدایات پر عملدرآمد کرانا ضروری ہوگا۔حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق الیکٹریشن ،پلمبر ،بڑھئی، درزی، پرچون اسٹورز، بیکریز ،آٹا چکی، ڈیری شاپس ،چکن اینڈ گوشت ،مچھلی ،فروٹس، سبزیاں ،تندور ،آٹو ورکشاپس ،ٹائر پنکچرز ،اسپیئر پارٹس، پیٹرول پمپس اور آئل ڈپو صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔ پوسٹل کوریئر سروسز اور پک اینڈ ڈراپس کو خدمات فراہم کرنے جبکہ ریسٹورنٹس سے کھانا لے جانے اور ہوم ڈلیوری کی بھی اجازت ہوگی۔کیمیکل ،سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، پروگرامنگ کمپنیوں، کال سینٹرز، ای کامرس بزنس اور لوکل ڈلیوریز کمپنیوں کو 50 فیصد عملے کے ساتھ کام کی اجازت دی گئی ہے۔سماجی ،مذہبی تقریبات ،میلوں،اسپورٹس فیسٹول، جم، اسنوکر کلب، شادی ہال، تقریبات، تعلیمی اداروں، دینی مدارس بند رہیں گے اورامتحانات پر پابندی رہے گی۔ تمام مارکیٹس ،شاپنگ مال ،ریسٹورنٹس، سرکاری ونجی دفاتر بند رہیں گے اور بین الاصوبائی اور ایک سے دوسرے شہر لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی رہے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain