میرا، میری بیٹی اور داماد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تمام ساتھیوں سے دعاؤں کی اپیل ہے. ٹوئیٹ
پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ بیٹی اور داماد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ اسپیکر کے پی کے نے اپنی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کی۔
اسپیکر مشتاق غنی نے ٹوئیٹ کیا کہ ان کے علاوہ ان کی بیٹی اور داماد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس بھی مثبت آئی ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں تمام ساتھیوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے اپنے ٹوئیٹ میں عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

