Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اب ایران کو فیس ادا کرنا ہوگی
    • ایرانی وزیر خارجہ کا خلیجی ممالک سے ’غلط فہمیاں‘ دور کرنے کے لیے مذاکرات پر زور
    • چپس کی قلت، ایپل نےآئی فون، میک اور آئی پیڈ کی قیمتیں بڑھانے کو تیار
    • عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں پٹرولیم قیمتیں کم ہونے کی توقع
    • معروف کرکٹ صحافی قمر احمد 88 سال کی عمر میں چل بسے
    • ورلڈ کپ معرکے سے قبل واہی کو کینیڈا میں داخلے سے انکار، آئیوری کوسٹ کو بڑا نقصان
    • میں اپنی شادی کی رات سلامی کے پیسے گننے میں مصروف تھی: عفت عمر
    • هرمز مشن کے پیش نظر اپنے بحری جہاز تعینات کر دیے ہیں: جرمن وزیر دفاع
    • پاکستانی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا دی ہنڈریڈ میں برمنگھم فینکس کا حصہ بن گئیں
    • مشہور ہارر کردار سمارا مورگن کی وائس آرٹسٹ ڈیوِی چیس دنیا سے رخصت
    • یو اے ای میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
    • گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، اہم سڑکیں بند۔
    • امریکہ اور ایران کے درمیان عبوری امن معاہدہ: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی
    • اقوام متحدہ: امریکہ اور ایران کے ساتھ عملی اقدامات طے کرنے کا وقت آ گیا ہے
    • اقوام متحدہ: امریکہ اور ایران کے ساتھ عملی اقدامات طے کرنے کا وقت آ گیا ہے
    • اسرائیلی وزیر خارجہ: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف سے تمام رابطے ختم کر دیے جائیں گے
    • کرکٹ اسٹارز عمر گل اور شاہین آفریدی نے پیڈل سیشن میں حصہ لیا
    • موٹروے پر 24 جون کے بعد فائر ایکسٹنگوئشر کے بغیر گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
    • گلگت بلتستان میں 5 کروڑ روپے کا ٹراؤٹ فارمنگ منصوبہ شروع
    • وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بطور ثالث امریکہ ایران معاہدے پر دستخط کر دیئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سرحدی علاقے میں چین سے جھڑپ، افسر سمیت 20 بھارتی فوجی ہلاک

    By Daily Khabrainجون 16, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لدا خ (ویب ڈیسک)چین اور بھارت کے درمیان سرحدی علاقے میں جھڑپ کے نتیجے میں کم از کم 20 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر رونما ہوا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان کئی ہفتوں سے سرحد پر تناو¿ جاری ہے اور فریقین کی جانب سے اضافے دستے سرحد پر تعینات کردیے گئے تھے۔ابتدائی طور پر بھارت کی جانب سے ایک افسر سمیت 3 فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا تھا لیکن بعدازاں بھارتی فوج نے 20 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔یہ جوہری طاقت کے حامل دونوں ملکوں کے درمیان کئی دہائیوں کا سب سے بڑا خونی تصادم ہے کیونکہ اس سے قبل دونوں کے درمیان تنازع میں کبھی کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی ہونے والے 17 مزید فوجی انتہائی اونچائی پر شدید ٹھنڈ کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جس کے بعد مرنے والے فوجیوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ واقعہ تبت کے عین سامنے واقع لداخ کے علاقے میں وادی گلوان میں پیش آیا۔ساڑھے تین ہزار کلومیٹر طویل سرحد پر جوہری طاقت کے حامل دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان مستقل بنیادوں پر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، یہاں باقاعدہ طور پر سرحد پر حد بندی نہیں کی گئی لیکن کئی دہائیوں سے یہاں ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی تھی۔اس سے قبل بھارتی فوج کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف اموات ہوئی ہیں لیکن چین نے کسی بھی اہلکار کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی اور پورا الزام بھارت پر عائد کیا تھا۔بھارتی فوج کے ترجمان نے کہا تھا پیر کی رات پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں دونوں طرف جانی نقصان ہوا، بھارتی فوج کو ایک افسر اور دو سپاہیوں کا جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ترجمان نے کہا تھا کہ دونوں فریقین کی سینئر فوجی قیادت اس وقت موقع پر موجود ہے تاکہ صورتحال کے تناو¿ میں کمی لائی جا سکے۔علاقے میں تعینات ایک بھارتی افسر نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہاں فائرنگ بالکل نہیں ہوئی اور مرنے والے بھارتی افسر کرنل تھے۔افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ کوئی فائرنگ نہیں کی گئی، کسی قسم کا اسلحہ استعمال نہیں کیا گیا، یہ پرتشدد جھڑپیں ہاتھوں سے ہوئیں۔دوسری جانب چین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بھارت پر سرحد پار کر کے چینی اہلکاروں پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اب ایران کو فیس ادا کرنا ہوگی

      ایرانی وزیر خارجہ کا خلیجی ممالک سے ’غلط فہمیاں‘ دور کرنے کے لیے مذاکرات پر زور

      عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں پٹرولیم قیمتیں کم ہونے کی توقع

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اب ایران کو فیس ادا کرنا ہوگی

      ایرانی وزیر خارجہ کا خلیجی ممالک سے ’غلط فہمیاں‘ دور کرنے کے لیے مذاکرات پر زور

      پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم

      تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی

      بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان ترجیح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.