Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
    • پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
    • بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
    • میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سندھ دہشت گردوں کے نشانے پر کراچی،گھوٹکی دہشت گردی کے دو مختلف واقعات 2رینجر ز اہلکاروں سمیت 4شہید ،8زخمی

    By Daily Khabrainجون 19, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر میں احساس پروگرام کے دفتر پر نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

    لیاقت آباد تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں 5 سے 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دستی بم کا حملہ انجمن اسلامیہ گرلز اسکول میں قائم احساس پروگرام کیمپ میں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ واقعے کے بارے میں مزید معلومات اکٹھا کی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب ایڈیشنل پولیس سرجن عباسی شہید ہسپتال ڈاکٹر محمد سلیم نے تصدیق کی کہ ایک شخص کو مردہ حالت میں جبکہ 4 کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    گورنر سندھ عمران اسمعیٰل نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا کہ ’انتہائی افسوس کا مقام ہے، احساس کے دفتر پر حملہ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا، پولیس فوری ایکشن میں نظر آنی چاہیے، نہ جانے کس کو احساس پروگرام سے تکلیف ہے‘۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل آج صبح صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں بھی گوشت کی دکان کے باہر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 رینجرز اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

    مقامی پولیس کے مطابق دھماکا گھوٹا مارکیٹ کے قریب گوشت کی دکان میں ہوا جہاں سے رینجرز اہلکار روزانہ گوشت خریدا کرتے تھے جبکہ جائے وقوع کے قریب رینجرز موبائل بھی کھڑی تھی۔

    گھوٹکی: گھوٹا مارکیٹ میں رینجرز کی گاڑی  کے قریب دھماکے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

    ڈی ایس پی گھوٹکی حافظ قادر کے مطابق گھوٹا مارکیٹ میں رینجرز اہل کار گوشت خرید رہے تھے کہ اچانک موبائل کے قریب دھماکا ہوگیا جس سے 2 اہلکار شہید اور ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

    ڈی ایس پی نے بتایا کہ دھماکے میں ایک رینجرز اہلکار اور ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ڈی ایس پی گھوٹکی کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

    وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ دی جائے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.