تازہ تر ین

ارطغرل غازی آج اپنی 41 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

(ویب ڈیسک)ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ ویسے تو متعدد ممالک میں نشر کی جا چکی ہے لیکن اس نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں پاکستان میں اس ڈرامے کولوگ بے تحاشہ پسند کررہے ہیں۔ارطغرل غازی پاکستان میں یوٹیوب پر سب سے زیاد دیکھا جانے والا ڈراما بھی بن چکا ہے ، پاکستانی مداح سوشل میڈیا پراس ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کی بھی آئے دن تعریفیں کرتے رہتے ہیں اور ‘ارطغرل غازی’ کے نام سے کوئی نہ کوئی ٹرینڈ سوشل میڈیا پر سامنے آتا رہتا ہے۔آج کل انٹر نیٹ پرارطغرل غازی کا مرکزی کردار ادا کر نے والے اداکار انجن التان بھی کافی مقبول ہیں۔انجن التان (ارطغرل غازی)  آج اپنی 41 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔انجن التان  نے سلیمان شاہ اور حلیم ہاتون کے تیسرے بیٹے ارطغرل غازی کا کردار ادا کیا ہے وہ غینڈز الپ ، سیوسی بے ، اور سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی اول کے والد بھی ہیں۔پاکستان سے ملنے والی  بے پناہ محبت کے بعد اداکار انجن التان اور ان کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بیلگیج ( حلیمہ سلطان ) نے پاکستان آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain