تازہ تر ین

کوئٹہ میں دھماکہ ،3 افراد زخمی

(ویب ڈیسک)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بروری روڈ پر دکان میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع  کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھماکہ گیس سلینڈر پھٹنے سے ہوا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعہ میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

واضح رہے اس سے قبل بھی کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پرایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس میں 3 اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہوگئے پیں۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا تھا کہ جائے دھماکہ کو فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے اور واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد غزہ بندروڈ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کری گئی جبکہ فورسز دھماکے کی نوعیت سے متعلق شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved