تازہ تر ین

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا فلمی دنیا میں قدم رکھنےکیلئے تیار

بھارت کی مشہور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ویب سریز کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹینس اسٹار ایم ٹی وی کی سریز ’ایم ٹی وی نشیبد‘میں جلوہ گر ہونگی، یہ ایک فکشن سریز ہوگی جس میں مہلک بیماری ٹی بی کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔

اس سیریز کا پہلا سیزن جنوری 2020 میں نشر کیا گیا تھا، اسی سیریز کے دوسرے سیزن کو بھی جلد نشر کیا جائے گا اور ثانیہ مرزا اس سیریز کے دوسرے سیزن کی پانچوں قسطوں میں دکھائی دیں گی۔

ایم ٹی وی نشیبد کے دوسرے سیزن کی کہانی بھارت میں کورونا کے باعث نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف بیماریوں اور خصوصی طور پر ٹی بی میں مبتلا افراد کی مشکلات کو دکھایا جائے گا۔

سیریز کی مرکزی کہانی ایک نئے شادی شدہ جوڑے کے مسائل کے گرد گھومتی ہے جو کورونا کی وجہ سے اچانک لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے کئی مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain