Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 3-5 سے شکست، ایونٹ سے باہر
    • انگلینڈ، پاک لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے تیار
    • برازیل کے فٹبال آئیکن رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات
    • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی
    • علاقائی کشیدگی میںا ضافہ ، یواے ای نے ایران سے اقتصادی تعلقات محدود کر دیے
    • راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع
    • عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر
    • چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی
    • یو اے ای میں 2 میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف، ایران کا حملے سے انکار
    • کینیڈا کو بڑاریلیف، ٹرمپ نے 50 فیصد ٹیرف 3 دن کے لیے مؤخر کردیا
    • قنیطرہ میں اسرائیلی فورسز کا گھروں پر دھاوا، 2 افراد گرفتار
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
    • ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
    • غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
    • بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
    • فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
    • ای ایس پی این کے بانی بل راسموسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
    • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب، سندھ میں ضلعی سطح پر کرپشن اے سی، ڈی سی، تھانیدار تنگ کرے تو سٹیزن پورٹل پر شکایت کریں، عمران خان

    By Daily Khabrainدسمبر 5, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیراعظم عمران خان نے کہا غلط کام پر افسر کا تبادلہ کرنے کے بجائے برطرف کیا جائے گا، عوام رشوت مانگنے والے کی شکایت پاکستان سٹیزن پورٹل پر بھیجیں ، یہ پورٹل مدینہ کی ریاست کی جانب ایک اہم قدم ہے ،اس سے اداروں،بیوروکریسی اور وزرا کی کارکردگی جانچنے میں مدد مل رہی ہے ،مقامی حکومتوں کے نئے نظام سے انقلاب آئے گا اور عوام کے مسائل ان کے اپنے شہر میں حل ہوں گے ، مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا تاہم کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان سٹیزن پورٹل کی ٹیم نے جس عزم سے یہ یونٹ چلایا ہے وہ مبارک باد کے مستحق ہے ، پاکستان میں نئی سوچ اور نیا رجحان آرہا ہے ، بدقسمتی سے آزادی ملنے کے بعد حکومت میں جو لوگ آئے ان کی ذہنیت نہیں بدلی اور وہ سمجھتے رہے کہ انگریزوں کی جگہ اب وہ آگئے ہیں، انگریز غلاموں پر حکومت کر رہا تھا اور غلاموں کے وہ حقوق نہیں ہوتے جو آزاد شہریوں کے ہوتے ہیں، عوام کی خدمت کرنا حکومت کا فرض ہے ، وزیر اعظم نے کہا پاکستان سٹیزن پورٹل کا قیام مدینہ کی ریاست کی طرف سفر کا اہم قدم ہے ، مدینہ کی ریاست دنیا کی تاریخ میں وہ پہلی فلاحی ریاست تھی جہاں کمزور،یتیم اور ضعیف سب کی ذمہ داری ریاست نے لی،پاکستان میں اب تک 30 لاکھ لوگوں نے پورٹل استعمال کیا ہے ، اس سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ کس حکومت یا ادارے کے خلاف کتنی شکایات ہیں، سٹیزن پورٹل میں سب سے بڑا مسئلہ سامنے آیا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم ٹھیک طرح سے کام نہیں کرتا لیکن اب شہری حکومت بھی صوبوں کی طرح ہوگی، ہم ایسا لوکل گورنمنٹ نظام لارہے ہیں جس سے تبدیلی آجائے گی ، نچلی سطح پر فنڈز جائیں گے ، گائوں کے لوگ اپنے نمائندوں کا چنائو خود کریں گے ، دنیا میں شہری مسائل مقامی حکومتیں حل کرتی ہیں ، کراچی پشاور سمیت بڑے شہروں میں براہ راست انتخابات ہوں گے اور اپنی حکومتیں بنیں گی،ان کے مسائل اپنے شہروں میں ہی حل ہوں گے ، تارکین وطن پاکستان کا اثاثہ ہیں،ان کی مشکلات اور مسائل سٹیزن پورٹل کے ذریعے حل ہو رہے ہیں۔انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے کہا کہ وہ سٹیزن پورٹل کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔وزیراعظم نے کہا سندھ اور پنجاب میں ضلع کی سطح پر کرپشن سے لوگ بہت تنگ ہیں، کوئی اے سی، ڈی سی یا تھانیدار تنگ کرے تو لوگ سٹیزن پورٹل پر شکایت کریں، اب تبادلہ نہیں ہوگا بلکہ کرپٹ افسر نوکری سے جائے گا ، عوام بے بس نہیں ہوں گے ۔ ہم سٹیزن پورٹل کو مزید بہتر اور مضبوط کریں گے ، سٹیزن پورٹل سے عوام کے اختیارات بڑھیں گے ، بیوروکریسی کا معیار اوپر جائے گا، سول سرونٹس کیلئے اصلاحات بھی لارہے ہیں، اداروں کی کارکردگی کا علم ہوگا تو سزا و جزا دینا آسان ہو جائے گا، مزید لوگ سٹیزن پورٹل کا استعمال کریں ، اس سسٹم سے مجھے یہ جاننے میں آسانی رہے گی کہ کون سا ادارہ یا وزارت کام کر رہی ہے ،کون سا بیوروکریٹ یا وزیر کام کر رہا ہے اس سے جزا و سزا کا نظام آسان ہوگا اور اس کا احتساب کر سکیں گے ،ایسے افسروں کی ترقی اور ان کے خلاف کارروائی میں آسانی ہوگی۔ قبل ازیں وزیر اعظم کو پاکستان سٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔سینیٹر فیصل جاوید نے نظامت کے فرائض سر انجام دئیے ۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ریڈیو سکول اور ای تعلیم پورٹل کا افتتاح بھی کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک نصاب ایک قوم بنائے گا،دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانا ایک اہم خدمت ہے ،تعلیم کے عمل میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے ، اس سے دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیم پہنچانے میں مدد ملے گی، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اب ہمیں خصوصی طور پر دوردراز علاقوں میں اساتذہ کی تربیت پر توجہ دینا ہوگی جس سے ان علاقوں کے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی۔وزیراعظم نے نیشنل ایجوکیشن پالیسی کو بھی جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا میں نے گورنمنٹ کالج کے پہلے پرنسپل کی کتاب کا مطالعہ کیا جس میں انہوں نے لکھا 1857 کے بعد کیسے انگریزوں نے مسلمانوں کے تعلیمی نظام کو تباہ کیا ، اس وقت دینی مدارس میں ہندو اور سکھ بھی تعلیم حاصل کرتے تھے جبکہ یہاں پر جدید علوم پڑھائے جاتے تھے تاہم بعد ازاں دینی مدارس کو آئسولیٹ کر دیا گیا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو تعلیم کے حوالے سے ماڈل بنایا جائے ، علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کے نفاذ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں بتایا گیا کہ موبائل فون کے حوالے سے پاکستان ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے ، ملک میں سالانہ تقریباً چار کروڑ موبائل فون خریدے جاتے ہیں۔ ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کے اطلاق کے بعد ملک سے موبائل فون سمگلنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ریونیو 22 ارب سے بڑھ کر 54 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ۔ اس سسٹم کے اطلاق کے بعد اب کئی انٹرنیشنل کمپنیاں پاکستان میں مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا ہمارا مقصد ملک میں صنعتی پیداوار کو بڑھا نا ہے ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بیرونی سرمایہ کاری اور صنعتکاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ علاوہ ازیں وزیراعظم سے معروف کاروباری شخصیت جاوید آفریدی نے بھی ملاقات کی، جن سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے غربت کے خاتمے کیلئے چینی ماڈل میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہاپاکستان میں بھی ایساہی ماڈل لایاجائے گا۔ ملاقات میں چینی موبائل فون کمپنی ہواوے کے منیجنگ ڈائریکٹربھی شریک تھے ۔ جاویدآفریدی نے وزیراعظم کوغربت کے خاتمے کا چینی ماڈل پیش کیا۔ مزیدبرآں وزیر اعظم عمران خان سے وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملاقات کی جس میں وزیرِ اعظم نے وزارتِ مذہبی امور کو کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے علما اور این سی او سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزارتِ مذہبی امور علما و مشائخ کو کورونا وائرس کی وبا کے پھیلائو کے اعداد وشمارکی فراہمی یقینی بنائے تاکہ دینی مواعظ اور خطبات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید منبر کے ذریعے ممکن ہو،پیر نور الحق قادری نے وزیرِ اعظم سے علما و مشائخ کونسل کی تنظیمِ نو پر بھی مشاورت کی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی

      راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع

      عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.