Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت9.5 ریکارڈ
    • حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا
    • آبنائے ہرمز 7 ایرانی شرائط پوری ہونے تک نہیں کھلے گی: ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر
    • حوثیوں کا ریاض میں آرامکو تنصیب پر حملے کا دعویٰ، میزائل اور ڈرون داغنے کا اعلان
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک
    • اسرائیلی بمباری میں 4 خواتین سمیت 5 فلسطینی شہید
    • حوثیوں کی ریاض پر کارروائی، سعودی عرب کا صنعاء پر جوابی فضائی حملہ
    • ایلون مسک دوبارہ امریکی حکومت کے قریب، آئندہ جنگوں کیلئے مشورے دیں گے
    • بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر میڈ سندھو فائرنگ سے قتل
    • لانگ مارچ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا: محمود اچکزئی
    • پی ٹی آئی کا احتجاج پہلے ہی کامیاب ہوچکا، اسلام آباد 10 روز سے بند ہے: بلاول بھٹو
    • لاہور میں ریپ اور گینگ ریپ کے کیسز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ
    • متحدہ عرب امارات دنیا میں سائبر حملوں کے 12 بڑے اہداف میں شامل: مائیکروسافٹ
    • آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر دھماکا، خوف و ہراس پھیل گیا
    • دریائے جہلم میں اچانک طغیانی، خاتون جاں بحق
    • صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن واپسی کیلئے ادیس ابابا پہنچ گئیں
    • برمودا سے بوسٹن جانے والا طبی طیارہ لاپتا، 6 افراد سوار تھے
    • پی ٹی کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد و پنجاب میں رینجرز تعیناتی میں توسیع
    • ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
    • معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم عادل کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خانہ کعبہ میں پہلی بار خواتین سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دی گئیں

    By Daily Khabrainاپریل 20, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دور میں سعودی عرب میں بہت سی تبدیلیاں آ رہی ہیں جن کا کچھ سال پہلے تک تصور کرنا بھی محال تھا۔ خصوصاً خواتین کو تمام اہم شعبوں میں بڑی ذمہ داریاں دی جا رہی ہیں، ان پر ملازمتوں کے دروازے کھولے جا رہے ہیں۔ خانہ کعبہ میں صدیوں سے ہمیشہ مرد اہلکار ہی ڈیوٹی دیتے رہے ہیں۔تاہم تاریخ میں پہلی بار اب خواتین سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کر دی گئی ہیں جو بڑی محنت اور سوجھ بوجھ سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ حج و عمرہ سیکیورٹی فورسز میں بھرتی کی جانے والی ان اہلکاروں کی کعبہ شریف میں ڈیوٹی کی تصاویر سعودی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کر دی ہیں۔ جو چند منٹس میں ہی ایسی وائرل ہوئیں کہ دُنیا بھر میں ان کا چرچا ہو گیا ہے۔

    یہ خواتین اہلکار عمرہ زائرین کو طواف کعبہ کے دوران منظم کروا رہی ہیں اور ان سے سماجی فاصلے اور ماسک پہننے سے متعلق ایس او پیز کی پابندی بھی کروا رہی ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی اکثریت نے عمرہ زائرین کے سلامتی اور رہنمائی کی خاطر ان خواتین اہلکاروں کو تعینات کرنے پر خوشی اور پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال سعودی شاہی خاندان کی حفاظت پر مامور فوجی اہلکاروں میں خواتین کو بھی شامل کر لیا گیا ہے جو شاہی محل کے دروازے پر بڑی ذمہ داری سے ڈیوٹی دے رہی ہیں۔اس بات کا انکشاف تب ہوا جب ایک سعودی شہزادے ستام بن خالد السعود نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ایک خاتون اہلکار سعودی رائل گارڈز کی وردی میں ملبوس شاہی محل کے باہر اپنی ڈیوٹی نبھاتی دکھائی دے رہی تھی۔ سعودی رائل گارڈز کی اس خاتون محافظ کے ساتھ اس کے ساتھی مرد اہلکار بھی نظر آ رہے تھی۔ خاتون محافظ نے چہرے پر کورونا سے بچاؤ کی خاطر ماسک پہن رکھا تھا۔اس تصویر کو ٹویٹر پر بہت پذیرائی ملی تھی اور لوگ اسے دھڑا دھڑ ری ٹویٹ کرتے رہے۔ خاتون کی یہ تصویر کسی شاہی محل کے باہر ڈیوٹی دیتے وقت لی گئی تھی۔واضح رہے کہ سعودی رائل گارڈز کا شمار انتہائی پیشہ ور اور فرض شناس فوجی اہلکاروں میں ہوتا ہے۔ یہ فورس شاہی خاندان کی حفاظت کا فریضہ پوری تن دہی سے نبھاتی ہے۔ سعودی فرمانروا اور سعودی ولی عہد کے علاوہ شاہی خاندان کے دیگر افراد کی حفاظت کے لیے سعودی رائل گارڈز کے اہلکار سائے کی طرح ان کے ساتھ ساتھ ہوتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت9.5 ریکارڈ

      حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا

      آبنائے ہرمز 7 ایرانی شرائط پوری ہونے تک نہیں کھلے گی: ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.