Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کو16سال بعد لارڈز ٹیسٹ میچ میں شکست، سیریز انگلینڈ کے نام
    • ٹرمپ کا ’’لیک امریکا‘‘ نام، کینیڈین وزیراعلیٰ کا کرارا جواب، ڈگ فورڈ نے جھیل کے کنارے ’’لیک اونٹاریو‘‘ کا بڑا سائن لگا دیا
    • پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے، پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا
    • جمائما خان بیٹوں کے ہمراہ لارڈز ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا
    • کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین، یومیہ 2 کروڑ گیلن کمی کا سامنا
    • کوئٹہ میں مو سم تبدیل، سرد ہواؤں کا آغاز
    • پاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقرر
    • محمد عباس کا لارڈز میں تہلکہ، 4 اننگز میں 17 وکٹیں اور اوسط 11.41
    • قومی کرکٹرز کی خراب تکنیک پر محمد یوسف برہم، کوچز پر بھی شدید تنقید
    • آر ایس ایس سربراہ کے دورہ امریکا پر خالصتان حامی سکھوں کا احتجاج
    • مائیکل وان کی پاکستانی بیٹنگ پر کڑی تنقید، کاؤنٹی ٹیم سے تشبیہ
    • بلاول بھٹو کی شادی کی افواہوں پر مرتضیٰ وہاب نے کیا کہا؟
    • جاوید میانداد اور معین خان کے بعد باسط علی بھی عمران خان کیلئے میدان میں
    • سونے کی قیمت میں بڑا کریش، فی تولہ 15 ہزار روپے سے زائد کمی
    • انسپکٹر جمشید بڑے پردے پر، ’دی سیکرٹ پرچمنٹ‘ کا ٹریلر ریلیز
    • کنزا ہاشمی، زارا نور عباس اور اُشنا شاہ ایک ساتھ فلم ’شیروز‘ میں جلوہ گر
    • خیبرپختونخوا حکومت ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
    • خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کیلئے ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
    • پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم
    • امام الحق اکثر ڈرامے کرتے ہیںلارڈ ٹیسٹ میں انجرڈ نہیں تھے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے راز کھول دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے ایک دوسرے پر الزامات شاہد خاقان عباسی کی سپیکر کو جوتا مارنے کی دھمکی

    By Daily Khabrainاپریل 21, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    حکومتی اراکین اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے قومی اسمبلی میں اسپیکر اسد قیصر سے تلخ کلامی کے دوران جوتا مارنے کی دھمکی دینے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے رویے پر شدید تنقید کی۔

    حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مطالبے کے مطابق فرانس کے سفیر کی بے دخلی کے لیے قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے کے موقع پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی پارہ عروج کو پہنچ گیا۔

    پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی امجد علی خان قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی جس میں گزشتہ برس ستمبر میں فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کی گئی۔

    وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اسپیکر کو اس حوالے سے خصوصی کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا اور تحریک پیش کی جس کو فوری منظور کرلیا گیا۔

    اس موقع پر سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی بظاہر اپوزیشن کو نظرانداز کرتےہوئے قرار داد منظور کرنے کے خدشے کے پیش نظر اپنی سیٹ سے اٹھ کر اسپیکر ڈائس کے پاس پہنچ گئے۔

    اسپیکر کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ ‘آپ کو شرم نہیں آتی’، جس پر اسپیکر نے کہا کہ درست زبان استعمال کریں اور جواب میں عباسی نے کہا کہ ‘میں اپنا جوتا اتار کر آپ کو نشانہ بناؤں گا’۔

    اسپیکر اور سابق وزیراعظم کے درمیان تلخ کلامی تھوڑی دیر جاری رہی تاہم شاہد خاقان عباسی اپنی نشست پر واپس گئے اور قرار داد سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

    قومی اسمبلی میں پیش آنے والے واقعے کے تھوڑی دیر بعد پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جوتا مارنے کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کے ریمارکس کی ویڈیو جاری کی گئی اور کہا گیا کہ ‘پی ایم ایل اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو شرم کرنی چاہیے’۔

    پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں کہا گیا کہ ‘اس طرح کے ہتک آمیز جملے قومی اسمبلی کے کسی بھی رکن کی جانب سے استعمال نہیں ہونے چاہیئں’۔

    وفاقی وزیر شفقت محمود نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے خلاف شاہد خاقان عباسی کے رویے کی مذمت کی۔

    انہوں نے لکھا کہ ‘سابق وزیراعظم کی جانب سے یہ ہتک آمیز رویہ ہے، وہ حادثاتی طور پر اپنے دامن پر گرنے والے منصب کے اہل نہیں تھے’۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی شاہد خاقان عباسی کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بخشش میں ملی وزارت عظمیٰ نے انہیں بنیادی آداب بھلا دیے ہیں’۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کی اخلاق سے مبرا توہین آمیز گفتگو سے اسپیکر کی ساکھ میں کمی تو نہیں آرہی البتہ خود ان کی اپنی ساکھ خراب ہوئی ہے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ‘شاہد خاقان عباسی ہر دوسرے روز اپنی اصلیت دکھاتے ہیں، آج انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو جوتا مارنے کی دھمکی دے ڈالی’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘چند دن پہلے یہی شخص کہہ رہا تھا کہ میں پہاڑ کا رہنے والا ہوں، ایک گالی کے جواب میں دس گالیاں دوں گا، کیا زبان ہے، یہ شخص پاکستان کا سابق وزیراعظم رہا ہے’۔

    دوسری جانب ٹوئٹر پر شاہد خاقان عباسی کے خلاف اور حق میں ٹرینڈز بھی چلائے گئے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک حامی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ‘ایک بہادر اور بے خوف ہیں’ جبکہ دوسرے نے کہا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔

    قبل ازیں اپوزیشن خاص کر پاکستان مسلم لیگ (ن) اسپیکر قومی اسمبلی کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتی رہی ہے اور انہیں حکومت کے ساتھ جانب داری کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے، پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

      کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین، یومیہ 2 کروڑ گیلن کمی کا سامنا

      کوئٹہ میں مو سم تبدیل، سرد ہواؤں کا آغاز

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.