Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 3. پاکستانی اوپنر معاذ صداقت کی انٹرنیشنل لیگ سیزن 5 کیلئے رجسٹریشن
    • اے آئی سے مدد لینا مہنگا پڑگیا، کراچی کا شہری زیرِحراست
    • خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
    • OGDCنےخواتین مینجمنٹ ٹرینی افسران کے دوسرے بیچ کا آغاز کر دیا
    • چکلالہ کینٹ بورڈ مختلیف علاقوں میں غیر معیاری خوراک کی کلھے عام فروخت جاری
    • تحصیل ٹیکسلا میں نائب تحصیلدار تعینات نہ ہونے سے سائلین در بدر
    • مری میں اسکول وین سڑک سے نیچے جا گری آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے
    • بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل
    • جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز
    • اٹک، نویں جماعت کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
    • ڈی ایچ او راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کا انسداد ڈینگی اقدامات جاری
    • راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں جدید کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز
    • مقدمہ قتل میں نامزد ماں بیٹے پر فرد جرم عائد،سماعت 3اکتوبر تک ملتوی
    • مشہور سدرہ عرب قتل کیس ، نامزد 9 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ
    • چکلالہ پولیس کی فوری کارروائی،ڈینگی ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنیوالا شخص گرفتار
    • راولپنڈی، 3 منشیات سپلائر گرفتار 4 کلو سے زائد چرس برآمد
    • ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں موسلادھار بارش کے پیش نظر متحرک
    • ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • شہری پانی کوترس گئے، وارڈ 19 کا نیا ٹیوب ویل بھی فعال نہ ہو سکا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چین ہماری سلامتی کیلئے ایک مستقل چیلنج ہے، نیٹو

    By Daily Khabrainجون 15, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    برسلز :برسلز میں نیٹو کے سربراہ اجلاس کے دوران چین کو مستقل سکیورٹی چیلنج قراردیاگیاہے ۔ دفاعی اتحاد نے چین کو اپنے نظام کیلئے بڑا چیلنج قراردیتے ہوئے پہلی بار چین کے فوجی مقاصد کے بھرپور مقابلے کے عزم کا اظہار کیا۔

     

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام رہنمائوں نے اتفاق کیا چین ہمارے لیے مستقل سکیورٹی چیلنج ہے ،وہ اصولوں پر مبنی عالمی نظام کو نفی کرنے کی کوشش کررہاہے ،بیجنگ کے تیزی کے ساتھ جوہری میزائل بنانے پر بھی تشویش کا اظہار کیاگیا،کانفرنس کے دوران 30ممالک کے سربراہان نے چین کو مخالف کہنے سے گریز کیا،برسلز میں ہونیوالے اس اجلاس میں 30ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔

    اجلاس سے قبل نیٹو سیکرٹری جنرل اور یورپی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے ٹرمپ کے رویئے سے نالاں یورپی اتحادیوں کو بتایا کہ امریکا کے نزدیک یورپ کی حفاظت ایک مقدس فرض ہے ،میں تمام یورپ کو بتاناچاہتاہوں امریکا آپ کی حفاظت کیلئے موجود ہے ۔نیٹو ہمارے لیے بہت اہم ہے ، امریکی صدر نے نیٹو اتحادیوں کو خبردار کیا کہ وہ چین اور روس کی جانب سے لاحق نئے چیلنجوں کے مطابق خود کو ڈھالیں۔ گزشتہ چند سالوں سے بتدریج اس بات کو تسلیم کیا جا رہا ہے ہمیں نئے چیلنجوں کاسامنا ہے ۔ روس اور چین ہماری توقعات کے مطابق نہیں چل رہے ۔

    انہوں ایک مرتبہ پھر نیٹو معاہدے کے آرٹیکل پانچ پر زور دیا جس کے تحت ایک دوسرے کا دفاع نیٹو ارکان کی ذمہ داری ہے ۔کانفرنس کے دوران لیتھوانیا کے صدر نے روس کو روکنے کیلئے بالٹک ریاستوں میں مزید امریکی فوج بلانے کا مطالبہ کردیا۔

    بعدازاں سیکرٹری جنرل نیٹو سٹولٹن برگ نے رپورٹروں سے گفتگو میں کہا کہ ہم نئی سرد جنگ کے دور میں داخل نہیں ہو رہے ، چین ہمارا حریف یا دشمن نہیں ، تاہم ہمیں بطور اتحاد مل کر ایسے تمام سکیورٹی چیلنجز کا سدباب کرنا ہے جوکہ چین کی جانب سے پیدا ہو رہے ہیں۔ چین کے بڑھتے فوجی اثررسوخ کو زائل کرنے کیلئے نیٹو کو تیار ہوناچاہیے ،وہ ہمارے قریب آرہاہے ۔

    رپورٹ کے مطابق نیٹونے افغانستان سے فوجی مشن کے خاتمے کا اعلان کردیا ۔سربراہی اجلاس سے افتتاحی خطاب میں نیٹو سیکرٹری جنرل نے فوجی مشن کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اب صرف نیٹو کے سول منتظم کابل میں موجود ہوں گے لیکن افغان سکیورٹی اداروں کی فنڈنگ کا سلسلہ 2024 تک برقرار رہے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایران جنگ بہت جلد جیت جائیں گے: ٹرمپ

      بھارت اسلام آباد میں SCO قومی رابطہ کاروں کے اجلاس میں شرکت کرے گا

      نیپال میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے 70 افراد ہلاک، 11 لاپتا

      تازہ ترین

      اے آئی سے مدد لینا مہنگا پڑگیا، کراچی کا شہری زیرِحراست

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.