تازہ تر ین

بیلسٹک میزائل کے تجربے ’ٹرین میزائل ٹیکنالوجی‘ کی مدد سے کیے، شمالی کوریا

پیانگ یانگ: (ویب ڈیسک) امریکا کے ساتھ تناؤ میں اضافے کے بعد شمالی کوریا نے ریل گاڑیوں سے مار کرنے والے دو میزائلوں کے کامیاب تجربے کی تصدیق کی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مشرقی سمندر میں مقررہ ہدف کو نشانہ بنانے والے ہتھیاروں کی مہارت کا تجربہ کیا جس میں پٹڑی پر چلنے والی ریل گاڑیوں کی طرح کے لانچرز سے میزائل داغنا بھی شامل ہے۔
شمالی کوریا نے تصدیق کی ہے کل کیے گئے بیلسٹک میزائل تجربے دراصل ٹرین کے ذریعے کیے گئے حالانکہ شمالی کوریا پر بین الاقوامی تنظیموں اور عالمی قوتوں نے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشرقی ساحل کے قریب پانی سے گھرے ہوئے ایک پہاڑ کو نشانہ بنایا گیا۔ ریل کاروں سے داغا گیا میزائل ایک ٹھوس ایندھن سے چلنے والا کم فاصلے تک مار کرنے والا ہتھیار معلوم ہوتا ہے۔
شمالی کوریا کی سرکاری میڈیا کے مطابق اس تجربے کا مقصد میزائل کی کارروائی کے طریقہ کار میں مہارت کو جانچنا اور پرکھنا تھا۔دو گائیڈڈ میزائلوں نے مشرقی سمندر میں ایک مقررہ ہدف کو نشانہ بنایا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain