Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ایس ایل 7: روئے کا لاٹھی چارج، کوئٹہ کی لاہور کو 7 وکٹ سے شکست

    By Khabrain Newsفروری 7, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اوپنر جیسن روئے کی شاندار سنچری کی بدولت لاہور قلندرز کو7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
    205 رنز کا ہدف کوئٹہ نے 20 ویں اوور میں مکمل کرلیا، جیسن روئے57 گیندوں پر 116 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔
    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
    لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں5 وکٹوں پر 204 رنز بنائے، فخرزمان 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔
    لاہور قلندرز کی اننگز کا آغاز اچھا رہا اور اوپنر عبداللہ شفیق اور فخرزمان کے درمیان 61 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم عبداللہ 27 گیندوں پر 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
    لاہور کو دوسرا نقصان کامران غلام کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 13 گیندوں پر 19 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس کے علاوہ محمد حفیظ ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور صرف 8 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔
    تاہم دوسرے اینڈ سے فخر زمان جارحانہ بیٹنگ کرتے رہے تاہم وہ بھی 45 گیندوں پر 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے لیکن اختتامی اوورز میں ہیری بروک کی جارحانہ اننگز کی بدولت لاہور نے مقررہ 20 اوورز میں 204 رنز بنائے۔
    ہیری بروک 17 گیندوں پر 41 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اس کے علاوہ ڈیوڈ ویزا نے 9 گیندوں پر 22 رنز بنائے ۔
    کوئٹہ کی جانب سے غلام مدثر نے 2 جبکہ افتخار احمد نے اور کوک ووڈ نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
    205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز دھواں دار رہا، اوپنر جیسن روئے نے اننگز کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش شاٹس لگائے۔
    تاہم جب ٹیم کا اسکور 71 رنز پر پہنچا تو اوپنر احسان علی 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد جیسن روئے نے قلندرز کے بولرز پر لاٹھی چارج شروع کردیا اور سنچری مکمل کی۔
    تاہم جیمز ونز کے ساتھ 96 رنز کی شراکت داری قائم ہونے کے بعد روئے 57 گیندوں پر 116 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
    اس کے علاوہ اختتامی اوورز میں جیمز ونس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ نےکامیابی حاصل کی۔
    انہوں نے 38 گیندوں پر 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں

      مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان

      لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.