تازہ تر ین

عدم اعتماد کے تناظر میں زرداری اور بلاول کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، ملکر کام کرنے پر اتفاق

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ نے ملک کے وسیع تر مفاد میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کرلیا۔
پی پی اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں یوسف رضا گیلانی، مراد علی شاہ، ناصرشاہ، سعید غنی، شرجیل میمن، رخسانہ بنگش ودیگر موجود تھے جبکہ ایم کیوایم کے وفد میں عامر خان، خالد مقبول صدیقی، امین الحق، وسیم اختر، خواجہ اظہار اور جاوید حنیف شامل ہیں۔
ملاقات میں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کی قیادت کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے ملک کے وسیع تر مفاد میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا جبکہ پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کے تمام تر نکات سے بھی اتفاق کیا۔
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی زرداری ہاؤس میں ملاقات جاری ہے اور اس حوالے سے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھاکہ جوبھی معاملات طے پائیں گے بلاول بھٹو ہی بتائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں جو بھی شریک ہیں بلاول بھٹو ہی بتائیں گے۔
خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ہے اور اس کے بعد سے یہ ملاقات انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain