پشاور: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا میں تعلیم اور صحت کی بہتری کے لیے خصوصی منصوبہ شروع کردیا گیا، ورلڈ بینک کے تعاون سے صوبے کے 4 اضلاع میں صحت اورتعلیم کے شعبے پر200 ملین ڈالرخرچ کئے جائیں گے۔
ورلڈ بینک کے تعاون سے ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ پشاور، نوشہرہ، صوابی اور ہری پور میں شروع کیا جائے گا، صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کہتے ہیں منصوبے کے تحت 35 سے 40 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ سکولوں میں 1400 کمرے بنائے جائیں گے، سکولوں کی اپ گریڈیشن ،اساتذہ کی تربیت اور کمیونٹی سکولز کے قیام سمیت دیگر اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے ۔
خیبر پختونخوا میں تعلیم اور صحت کی بہتری کے لیے خصوصی منصوبہ شروع

