وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے دورۂ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان اور وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود سے رابطہ کر کے انہیں عید کی مبارک باد پیش کی اور ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا، دونوں رہنماؤں نے ملکر ملک اور قوم کی ترقی کیلئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
’کپتان اپنی ٹیم کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا‘
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس سول و انتظامیہ کے افسران سے ملاقات ہوئی جس میں افسران نے گورننس، انتظامی امور اور پالیسیوں کے نفاذ کے حوالے سے شہباز شریف کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے افسران کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خوشی قسمتی ہے کہ یہاں آپ جیسے قابل افسران موجود ہیں، بلاشبہ آپ ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، قابل افسران سیاسی حکومت کی ملکی ترقی و خوشحالی میں رہنمائی اور معاونت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو میگا پروجیکٹس پایہ تکمیل کو پہنچےوہ میٹرو ہو یا اورنج لائن افسران و دیگر حکومتی اہلکاروں کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہیں، کپتان اپنی ٹیم کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتساب اور شفافیت کی آڑ میں افسران کی کو بلاوجہ ہراساں کرکے انکی کارکردگی کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی، قومی خدمت ہمارا نصب العین ہے، اس امر میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے ایک بار پھر قوم کی خدمت کا موقع دیا ہے، میرا یہ عزم ہے کہ قابل افسران کے ساتھ یہ سفر شروع کروں، احتساب اور شفافیت لانے کیلئے قوانین کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی، سول سرونٹس حکومتی ٹیم کا حصہ ہوتے ہے ان کے خدشات کا تدارک بھی ضروری ہے۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، مختلف محکموں کے سیکریٹریز، سابقہ چیف سیکٹریز اور مختلف محکموں کے سربراہوں نے مستقبل کے منصوبوں، موثر بیوروکریسی کے کردار اور عوام کو مختلف شعبوں میں ریلیف کے حوالے سے تجاویز بھی دیں۔
بریکنگ نیوز
- PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
- اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
- جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
- موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
- اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
- چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
- سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
- پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
- آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
- گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
- مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
- مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
- ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
- ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
- لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
- روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
- سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
- سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
- فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
