تازہ تر ین

لاہور میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے سُرخ لکیر پار کی گئی: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہور میں پولیس اہلکار کمال احمد پر فائرنگ کرکے سُرخ لکیر پار کی گئی ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت اور عوام کو بچانے کے لئے ’ریڈلائن‘ لگانے کا وقت آ گیا ہے۔ معیشت کی بحالی اور عوام کے ریلیف کے راستے میں ’سرخ لکیر‘ کھینچ دی ہے، کسی کو عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تباہ کر کے جانے والوں کو مزید تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، معیشت جب بھی ’ٹیک آف‘ کرنے لگتی ہے، عمران خان کی شرپسندی اس کے راستے کی رکاوٹ بنتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain