کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، ماڑی پور روڈ پر بیس گھنٹے طویل احتجاج کے سبب سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہو گئیں، آئی سی آئی پل،جناح برج نیٹی جیٹی پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ہوا میں نمی کا تناسب بھی 65 فیصد تک پہنچ گیا۔ کئی علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ ماڑی پوڑ روڈ، آئی سی آئی پل، ایم ٹی خان روڈ اور نشتر روڈ سمیت دیگر جگہوں پر طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں کے الیکٹرک کے خلاف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو شکایات کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔
ماڑی پور روڈ پر گزشتہ روز سے بجلی بندش کیخلاف احتجاج پر پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی جو ناکام ہو گئی۔ پولیس نے مظاہرین کو شاہراہ کھولنے کیلئے مہلت دے دی، عوام کا موقف ہے کہ کے الیکٹرک حکام یا وزیراعلی سے بات چیت تک مظاہرہ ختم نہیں ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
- انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
- کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
- زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
- رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
- جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
- کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
- ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
- پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
- دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
- سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
- پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
- بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
- پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
- خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
- پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
- مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
- پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
- ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
