تازہ تر ین

حمزہ شہباز نہیں، پرویز الہیٰ ہمارے امیدوار ہیں،انہیں ہی ووٹ دیں گے، چودھری شجاعت

گجرات: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پرویز الہیٰ ہمارے امیدوار ہیں اور ہمارے ارکان انہیں ہی ووٹ دیں گے۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کرنے کے ن لیگی دعوے کی تردید کرتا ہوں اور صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ پرویز الہٰی ہمارے امیدوار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان پرویز الہٰی کو ووٹ دیں گے اور افواہیں پھیلا کر کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ انہوں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی اور ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain