تازہ تر ین

وزیراعظم شہباز شریف کی اتحادی جماعتوں کو منانے کی کوششیں تیز

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کو منانے کی کوشش تیز کر دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی ایم کیو ایم اور بی اے پی کے قائدین سے رابطہ ہوا ہے ۔ ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اگر تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو ہم اپنے فیصلے میں آزاد ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا وفاقی حکومت سے ایک اور وزارت کا مطالبہ کیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت سے علیحدگی سے متعلق فیصلے پر اہم اجلاس رواں ہفتے طلب کر رکھا ہے۔
تینوں اتحادی جماعتوں میں سے کسی کے بھی علیحدگی ہونے سے وفاقی حکومت اکثریت ختم ہوجائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain