تازہ تر ین

پیٹرول 8 روپے، ڈیزل20 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول 8 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 8 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 21 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات پر موجود پیٹرولیم لیوی برقرار رکھے جانے کا امکان ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے سمری طلب کی تھی۔
اس وقت پیٹرول پر 10 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر 5، 5 روپے فی لیٹر لیوی ہے۔ اتحادی حکومت 66 سے 95 فیصد تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا چکی ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 99 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا چکا ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 132 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا چکا ہے۔ کیروسین آئل کی قیمت میں 111 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا چکا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain