تازہ تر ین

ڈالر 242 روپے کو چھو کر 239 روپے کی سطح پر بند

کراچی: (ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 242 روپے پر پہنچ کر 239.94 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوگئی۔
سیاسی عدم استحکام کے سبب ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روزانہ ڈالر کی قیمت نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے اور آج بھی اس کی قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3.92 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 239.94 روپے ہوگئی۔ قبل ازیں انٹربینک مارکیٹ میں ایک موقع پر ڈالر کی قیمت 242 کی سطح پر آگئی تھی تاہم مارکیٹ بند ہوتے وقت ڈالر کی قیمت 239.94 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain