Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حوثی حملوں میں 13 شہری زخمی سعودی عرب کا سخت ردعمل کا اعلان
    • بابر اعظم سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آگئے
    • سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
    • ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB
    • راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات
    • مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
    • افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی
    • موٹر وے پولیس نیمنشیات پنجاب اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی
    • DCکی نالہ لئی میں ڈمپنگ کی روک تھام کیلئے 24 گھنٹے مانیٹرنگ
    • 15سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کا واقعہ، متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں مقدمہ درج
    • اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ ، خطرناک ملزم ہلاکCCDجیرورتیال روڈپر
    • 11 سالہ طالبعلم کے قتل میں نامزد 3 مرکزی ملزمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل منتقل
    • شیر افضل مروت کی درخواست پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری
    • کیا دارالحکومت کے مہنگے اور نامور تعلیمی ادارے بھی بچوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہیں؟
    • حنا جاوید قتل کیس، ایس ایچ او مدعی فریق کو درخواست ضمانت سے متعلق آگاہ کریں،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
    • پیپلز پارٹی صوبوں پر سٹینڈ لے کر زیادہ مضبوط ہوگئی ہے: رانا ثناء اللہ
    • 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی اور نازیبا ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار، تفتیش جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملک میں سیلاب سے تباہی،سیکڑوں ہلاکتیں، فصلیں تباہ، بستیاں اجڑ گئیں

    By Khabrain Newsجولائی 30, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لسبیلہ : (ویب ڈیسک) پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی۔ سیلاب کے باعث سب سے زیادہ صوبہ بلوچستان متاثر ہوا۔
    لسبیلہ اور نوشکی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی۔ کوئٹہ، بولان ، ژوب، دکی، خضدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی اور قلعہ سیف اللہ میں سیلاب موت کا پیغام بن گیا۔ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 120 افراد جاں بحق ہوگئے۔
    بلوچستان میں نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی۔ بلوچستان میں بارشوں کے دوران 70 افراد مختلف حادثات میں زخمی ہوئے۔بلوچستان میں بارشوں کے دوران 12 ہزار 320 مکانات منہدم ہوئے۔
    خیبر پختونخوا میں بھی بارشیں اور سیلاب تباہی ساتھ لے آئے۔ مہمند، ٹانک اور ڈی آئی خان سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔
    مہمند میں سیلابی ریلے گھروں میں داخل ہوگئے۔ کچے کمرے اور چاردیواریاں گرگئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا شروع کردیا۔
    ٹانک کے سرکل کنڈیاں میں سیلابی ریلے سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گٸے۔ زمینی رابطہ منقطع ہونے سے اشیا خوردونوش کی قلت ہوگئی ہے۔
    مضرصحت پانی پینے سے ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کے مختلف علاقوں میں سیلاب تیزی سے داخل ہورہا ہے۔لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔
    تخت بھائی میں آج چوتھے روز بھی وقفے وقفے سے موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ بارش کے پانی نے لوگوں کی مشکلات بڑھا دیں۔
    پنجاب بھی سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ڈی جی خان، اوچ شریف، صادق آباد اور راجن پور میں بھی سیلاب سے تباہی مچ گئی۔
    ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف میں سیلاب نے بستیاں اُجاڑ دیں۔ سیکڑوں دیہات زیر آب آگئے۔ ایک لاکھ سے زائد افراد بے یارومدگار ہوگئے ہیں۔ دس افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ مکانات تباہ ہونے سے سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔
    ڈیرہ غازی خان میں سیلاب سے ایک لاکھ پچھتر ہزار ایکڑ رقبے کو نقصان پہنچا ، ضلعی انتظامیہ نے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ۔ سیلاب سے آٹھ اموات رپورٹ ہوئیں،متاثرہ علاقوں میں 21 رابطہ سڑکیں مکمل اور جزوی تباہ ہوگئیں۔
    صوبہ سندھ میں بھی مون سون بارشوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ تحصیل سندھڑی میں بارشوں سے فصلیں تباہ ہو گئیں۔ لوگ بے گھر ہو گئے۔ آبادگاروں کی فصلیں اور انکے گھر پانی میں بہہ گئے۔مال مویشی مر گئے
    ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل نے نظام زندگی کو مفلوج کیےرکھا۔ مرکزی شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں۔ پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ طوفانی بارشوں کے باعث انتظامیہ کو ایک دن کے لیے تمام دفاتر اور اسکول بند کرنے پڑے۔
    تاہم بارشیں برسانے والا مون سون کا حالیہ سسٹم کمزور پڑنے سے کراچی میں بارشوں کا سلسلہ رک گیا ہے۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کی 26 تاریخ تک پاکستان میں مجموعی طور پر اوسط سے 192 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔ پاکستان میں جولائی میں اوسط بارشیں 51.5 ملی میٹر ہوتی ہیں تاہم اس سال یہ 150.1 ملی میٹر رہی ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پیپلز پارٹی صوبوں پر سٹینڈ لے کر زیادہ مضبوط ہوگئی ہے: رانا ثناء اللہ

      پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

      اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.