تازہ تر ین

ثاقب نثار کا صادق اور امین سرٹیفائیڈ جھوٹا ثابت ہو گیا، اسفندیار ولی

پشاور: (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کا صادق اور امین سرٹیفائیڈ جھوٹا ثابت ہو گیا۔
اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جھوٹا بیان حلفی جمع کرنا ثابت کرتا ہے کہ سیاسی جماعت کے سربراہ نے غلط بیانی کی اور آرٹیکل 62،63 کا اطلاق مخصوص جماعتوں کے بجائے بلاتفریق کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیوں سے رقم کی وصولی الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے۔
اسفند یار ولی نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا صادق اور امین سرٹیفائیڈ جھوٹا ثابت ہو گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain