تازہ تر ین

امریکی صدر کا ایمن الظواہری کی ہلاکت کا دعویٰ تاحال دعویٰ ہی ہے: طالبان ترجمان

کابل : (ویب ڈیسک) کابل میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے معاملے پر طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا بیان سامنے آیا ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا یہ دعویٰ تاحال دعویٰ ہی ہے، امارت اسلامیہ کو ایمن الظواہری کی موجودگی کی کوئی خبر نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ کو ایمن الظواہری کےڈرون حملےمیں نشانہ بننےکا بھی علم نہیں، ان کی جانب سے یہ معاملہ زیر تحقیق ہے۔
طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ کابل ڈرون حملہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، ہم افغان سرزمین کی حدود کی پامالی کی مذمت کرتے ہیں، اس طرح کے واقعات باربار دہرائےگئے تو نتائج کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain