Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد برکس ممالک کی دو ریاستی کی حمایت
    • ماہرہ خان نے حمل کی خوشخبری سنا دی
    • حوثیوں نے گائیڈڈ ہتھیار تیار کرنے کیلئے کلاڈ کا استعمال کیا، برطانوی اخبار
    • پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے منظوری دے دی تو نئے صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم ہو گا مشیر وزیراعظم
    • حوثیوں نے گائیڈڈ ہتھیار تیار کرنے کیلئے کلاڈ کا استعمال کیا، برطانوی اخبار
    • حوثیوں کے اپنے مسائل سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں مسعودپزشکیان
    • مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا اذان جبار کے ساتھ نکاح ہوگیا
    • انصاف کی بر وقت فراہمی ضروری تمام ادارے ذمہ داریاں ادا کریں چیف جسٹس
    • حوثیوں نے گائیڈڈ ہتھیار تیار کرنے کیلئے کلاڈ کا استعمال کیا، برطانوی اخبار
    • ڈیل اسٹین نے محمد حفیظ کو اپنا پسندیدہ حریف قرار دے دیا
    • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت
    • مریم نواز کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیم کا ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ
    • ریڈیو پاکستان کیس رپورٹ پیش سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق
    • مسلم لیگ ن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کرنیکا فیصلہ
    • گیس سیکٹرکا 3 ہزار 600 ارب کا گردشی قرض 3 سال میں ختم کرنیکا پلان تیار
    • کل سے نادرا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بیرون ملک سفر پر پابندی
    • علی ناصر رضوی ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے ‘ خرم آغا نیشنل پولیس بیورو اور محمدسہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • پیپلزپارٹی ‘(ن ) لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا گورنر ہائوس لاہور میں مشترکہ اجلاس
    • آرمینیا کیلئے پاکستان کے پہلے سفیر شفقت علی خان نے آرمینیا کے صدر کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کر دیں
    • ریباکینا نے سبالینکا کو ہرا کر یو ایس اوپن جیت لیا عالمی نمبر ایک بن گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عام انتخابات میں نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کرینگے: رانا ثناء اللہ

    By Khabrain Newsاگست 16, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک عمرانی فتنے، فساد اور سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ 25 مئی کو آئین کی دی گئی طاقت سے ملک میں ریاستی عملداری قائم کی۔ حکومت مدت پوری کریگی۔
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، استقبالیہ تقریب میں بڑی تعداد میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی۔
    وزیر داخلہ نے خطاب میں تقریب کے شرکاء کو ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا اور حکومت کی جانب سے ملکی معاشی اصلاحات اوراستحکام کی کوششوں سے متعلق شرکاء کو اعتماد میں لیا۔
    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انکی جماعت مسلم لیگ (ن) اوورسیز پاکستانیوں کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ عام انتخابات میں سابق وزیراعظم نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کرینگے۔ سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست اور برادر ملک ہے جس نے مشکل ترین حالات میں پاکستان کی فراخدلانہ مدد کی۔ ہماری اتحادی حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت ہماری حکومت پاکستان کو جلد معاشی بحران سے نکال لے گی۔ اپنی سیاست داؤ پر لگا کر ملکی مفاد میں سخت ترین فیصلے کئے جسکا بوجھ عوام پر بھی پڑا۔ مشکل وقت گزر چکا،پاکستان اب معاشی اور سیاسی استحکام کی طرف گامزن ہے۔ عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ملک دشمنی کی۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کی تجدید میں تاخیر عمران خان حکومت کی یہی وعدہ خلافیاں ہیں۔ آئی ایم ایف سے مالی معاہدے کی تجدید ملکی معیشت اور استحکام کےلئے ناگزیر ہے۔ ملک عمرانی فتنے، فساد اور سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ 25 مئی کو آئین کی دی گئی طاقت سے ملک میں ریاستی عملداری قائم کی۔ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔انتخابات وقت مقررہ پر ہونگے۔
    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی میں بتدریج کمی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔عوام کوریلیف دینگے۔ نواز شریف آئندہ انتخابات میں جماعت کی قیادت کرینگے۔ مسلم لیگ (ن) سے زیادہ کسی بھی دوسری سیاسی جماعت نے اوورسیز پاکستانیوں کے مفاد میں فیصلے نہیں لئے۔ بیرون ملک پاکستانی ہمارا بہترین قومی اثاثہ ہیں، ان کی ترسیلات سے ہی معیشت میں استحکام ہے۔ بیرون ممالک مقیم پاکستانی اندرون ملک بسنے والے شہریوں سے کہیں زیادہ وطن سے محبت کرنے والے ہیں۔ بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے نادرا، پاسپورٹ اور دیگر سہولیات میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔
    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ای پاسپورٹ کی سہولت کا دائرہ کار عام پاکستانی پاسپورٹ کے اجراء تک بڑھایا جارہاہے۔ ای پاسپورٹ سے عام پاکستانی شہریوں کیلئے بھی امیگریشن اور ویزاسہولیات میں آسانی پیدا ہوگی۔ سعودی عرب میں مقیم تمام پاکستانی شہری ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ ضروری قانون سازی کردی ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کےطریقہ کار کو حتمی شکل دے رہے ہیں- اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کوآئندہ انتخابات میں یقینی بنائیں گے۔ سعودی عرب نے پاکستان کی مشکل ترین حالات میں ہمیشہ مدد کی ہے۔ پاکستانی ورکرز اور پروفیشنلز کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے پر ہم سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کو انکے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.