تازہ تر ین

اسد عمر کے گھر چھاپے کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کا مؤقف سامنے آگیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ دیر قبل ان کے گھر پر پولیس موبائل آئی تھی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ کچھ دیر پہلے پولیس موبائل میرے گھر آئی، پولیس نے میرے ساتھ کام کرنے والوں سے پوچھا کہ اسد عمر یہاں رہتے ہیں؟
اسد عمر نے مزید کہا کہ دیکھتے ہیں کیا ارادہ ہے ان کا۔
اس معاملے پر اسلام آباد پولیس کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی طرف سے چھاپے کے متعلق ٹوئٹ کی مکمل تردید کرتے ہیں، اسلام آباد پولیس واقف ہے کہ کون سا رہنما کہاں رہتا ہے۔حکومتی ادارے کے خلاف غلط پروپیگنڈا افسوسناک اور چند لوگوں کی طرف سے جھوٹی مہم کا حصہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain