Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • 27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز
    • امام، رضوان کو بڑا جھٹکا، پریذیڈنٹ ٹرافی میں کھیلنے کی اجازت نہ ملی
    • سائم ایوب کو CPL سے بلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین: کمنٹیٹرناصر حسین
    • یمن کے موخا ایئرپورٹ پر سعودی فضائی حملے
    • ڈرون حملوں سے بچاوں کیلئے کے پی تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب
    • پولیو سے متعلق غلط معلومات کے ادراک کیلئے ڈاکٹروں کی ٹاسک فورس تشکیل دینے کافیصلہ
    • سندھ میں بد ترین کرپشن عوام مشکلات کا شکار ہیں حافظ نعیم الرحمان
    • ایران، خلیجی ممالک کا عمان میں اہم اجلاس آبنائے ہرمز پر معاہدے کی کوشش
    • فلپائن کے مسافر بحری جہاز میں خوفناک آتشزدگی،5افرادہلاک
    • قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت
    • علاقائی جنگ، سعودی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
    • کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے
    • سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
    • سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
    • لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
    • بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
    • بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
    • موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا، قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے: جاوید لطیف

    By Khabrain Newsاگست 22, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا، قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے، عمران خان کی سیاستدانوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں سب کے سامنے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ ہونا چاہیے۔
    لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کا درد ہے، اداروں پر انگلیاں اٹھتی ہیں تو تکلیف ہوتی ہے، اگر نوازشریف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل ہوسکتے ہیں تو عمران خان کرپشن اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد نااہل کیوں نہیں ہو سکتے، وہ کون ہیں جو عمران خان کی ریکارڈ تقریر چلوا رہے ہیں، ہم پر تو مکمل پابندی رہی، اگر کسی نے مقدمے بنانے ہیں تو شوق پورا کر لے منہ توڑ جواب دیں گے۔
    وفاقی وزیر نے کہا کہ جس ریاست کو بچانے کیلئے سیاست کی قربانی دی وہ قربانی مکمل نہیں ہے، قربانی اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتی جب تک معیشت کو اس حال تک پہنچانے والے لوگوں کے کردار کو بے نقاب نہیں کیا جاتا اور 75 سالوں سے سازش کرنے والوں کو کٹہرے میں نہیں لایا جاتا، آج کے وزیر اعلیٰ پرویز الہی جب سپیکر تھے تو کہا کرتے تھے کہ ق لیگ کو توڑ کر پی ٹی آئی کو بنایا جا رہا تھا، فواد چودھری یہ کہہ کر کس کو گالی دے رہا ہے کہ کوئی مائی کا لال عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
    ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی آج تک تقریر پر پابندی ہے جبکہ آج ایک شخص کو سہولت تو دوسرے کو پابندی کا سامنا ہے،لائیو کو ریج روکنے سے بات آگے نکل گئی ہے، اگر باسٹھ تریسٹھ پر تاحیات نااہل ہو سکتے ہیں تو وہ کون ہیں جو توشہ خانہ کیس ثابت ہونے پر عمران خان کو نااہل نہیں کر رہے، کیا نااہلی کیلئے 8 سال انتظار کرنا ہوگا، ہمیں پاکستان کا درد ہے، اداروں پر انگلیاں اٹھتی ہیں تو تکلیف ہوتی ہے، ریاست شخصیات کو دیکھ کر فیصلے نہیں کرتی، اگر 17ویں سکیل کی پوسٹنگ پر نوٹس ہو سکتا ہے تو 25 جولائی کے کیسز کیسے ختم ہو سکتے ہیں، پانچ سال گزرنے کے باوجود تاریخیں بھگت رہے ہیں، کیا عمران خان اور عارف علوی دھرنے کے دوران اداروں پر حملہ کروانے کا درس نہیں دیتے تھے۔
    انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل ہوئے تو کون ہے جو عمران خان کو گرفتاری سے بچا رہاہے، ڈوری کہیں اور سے ہل رہی ہے، اکا دکا شخص ہے جو ڈوری ادھر ادھر کررہا ہے، یہ کیسے ممکن ہے کہ ریاست کو للکارنے والا کھلے عام پھرے البتہ ہم ریاست کے مفاد کے لئے بولیں گے، میر جعفر ومیر صادق کا کردار ادا کرکے عمران خان نے وزیر اعظم کی نوکری کی، بقول جسٹس شوکت صدیقی نوازشریف کے خلاف جو کچھ ہوا اگر اس نا انصافی کا مداوا نہ کیا گیا اورعمران خان کو کٹہرے میں لانے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو قوم برداشت نہیں کرے گی، ہم بتا رہے ہیں کہ نتائج سے بے پرواہ ہوکر نوازشریف پاکستان آ رہے ہیں۔
    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حاصل بزنجو، اسفندیار ولی، مریم نواز یا فضل الرحمٰن کی آواز دبائی جائے گی تو قوم برداشت نہیں کرے گی، اگر حاصل بزنجو نے میڈیا پر محرومیوں کا تذکرہ کیا جو تکلیفیں ہیں ان کا تذکرہ کیا تو لوگ حاصل بزنجو کے پیچھے کھڑے ہو جائیں گے، ریاست کیلئے سیاست کی قربانی تب قبول ہوگی جب عمران خان سمیت تمام مہروں کو کٹہرے میں لایا جائے، اب بات ہے ریاست و عوام کی، واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ نوازشریف نے 20 سال پہلے جو موقف اپنایا تھا کہ آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر ہم ایک قوم نہیں بن سکتے، نوازشریف کا موقف کبھی کمزور نہیں ہوگا کیونکہ عوام کے مسائل کاحل اسی میں ہے کہ جب تک ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ رائج نہیں ہوگا حالات بہتر نہیں ہوں گے۔
    انہوں نے کہا کہ جب تک عمرانی فتنہ ختم کرکے نظریہ نوازشریف نہیں لایاجائے گا، ترقی نہیں ہوگی، اگر کسی پر تشدد ہوا تو غلط ہوا، اگر فیک ویڈیو ہے تو غلط ہے، شہباز گل نے ایک حادثے میں ہڈیاں ٹوٹنے کا دعویٰ کیا، شہباز گل کا میڈیکل کروائیں پرویز الٰہی اور شہباز کی کتنی ہڈیاں ٹوٹیں،عمران خان کو گرفتار کرنے کے بجائے کیسز کا فیصلہ کیا جائے، عمرانی کرپشن بارے قوم کو بتایا جائے، باہر سے پیسہ لے کر قومی راز فروخت کئے گئے، عمران خان کی ریکارڈنگ چلائی جا رہی ہے لیکن نواز شریف اور مریم نواز پر تو مکمل پابندی تھی، اگر ہمارے درجنوں لوگ نااہل ہو سکتے ہیں تو عمران خان نااہل کیوں نہیں ہو سکتے، ریاست کیلئے سیاست کی قربانی پر شک کیا جا رہا ہے، سب کو پتہ ہے کس طرح پنجاب کی حکومت بنائی گئی، آج اسلام آباد اور بنی گالہ میں افرادی قوت استعمال ہوتی ہے تو اس میں پنجاب کے وسائل استعمال ہورہے ہیں۔
    جاوید لطیف نے کہا کہ عوام کو ظلم و زیادتی سے بچائیں گے، بجلی کے بلوں سمیت عوام کو ریلیف میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرینگے جو عوام کے حقیقی مفاد میں ہو گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.