Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پٹرول 2 روپے 31 پیسے اور ڈیزل 78 پیسے فی لیٹر مہنگا
    • پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ گندم کے نرخ 5 ہزار 200 روپے فی من تک پہنچ گئے
    • سعودی حملوں کا اثر، یو اے ای سے آنے جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار
    • ریاض ایئرپورٹ پر دھماکے، طیارے کو شدید نقصان، پروازوں کا نظام بھی متاثر
    • ایران سے ’مثبت مذاکرات‘ جاری انتخابات سے پہلے فوجی کارروائی نہیں ہوگی: ٹرمپ
    • بابر اعظم اور محمد رضوان بہترین کھلاڑی کسی بھی وقت ٹیم میں واپس آسکتے ہیں
    • بگ بیش لیگ، حارث رؤف کی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں شمولیت متوقع
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی
    • پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے: وزیراعظم شہباز شریف
    • سندھ طاس معاہدے پر بھارت کا یکطرفہ فیصلہ غیر قانونی مسلہ کشمیر کا پر امن حل نا گریز شہباز شریف
    • بحری قزاقوں کیخلاف عالمی شراکت داروں سے تعون جاری رکھیں گے:اسحاق ڈار
    • یو این سیکرٹری جنرل بیلا روسی وفد کی ملاقاتیں فیلڈ مارشل نے افغانستان کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا
    • گورنر کا اجلاس آئین پر حملہ سہیل آفریدی
    • پاک فوج نے سعودیہ میں دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی
    • اقوام متحدہ میں بھارت کو شکست پانی کا ایشو 47 ممالک پاکستان کے حمایتی
    • عمران خان سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے: محمود خان اچکزئی
    • IMF سے مذاکرات مکمل’سٹاف لیول معاہدہ جلد طے پانے کا امکان
    • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال
    • پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے حوالے سے الرٹ جاری
    • مریم نواز سے ملاقات عمانی وزیر ہاؤسنگ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے معترف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان کے پیچھے کون ہے؟ آخر کرنا کیا چاہتے ہیں؟ کیا صرف کرکٹ کھیلنے والا محب وطن ہے؟ مصدق ملک

    By Khabrain Newsستمبر 5, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر سینیٹر مصدق ملک نے چیئرمین پی ٹی آئی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز پھر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے جس کی وجہ سے بہت تشویش ہے۔
    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان کی کل کی تقریر کے بعد لوگ حیران و پریشان ہیں، عمران خان اس ملک میں تمام سازشوں کا مرکز ہیں، دفاعی اداروں کے خلاف جو بھی سازش ہوتی ہے اس کا سرا جا کر عمران خان سے ملتا ہے، جو سازش شہباز گل نے کی تھی اس کا کل عمران خان نے اعتراف جرم کیا ہے۔
    انہوں ںے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ اگر آپ حکمران نہ رہیں تو سب نیست و نابود ہو جائے؟ عمران خان صاحب! آپ کرنا کیا چاہتے ہیں؟ عمران خان سے پوچھتا ہوں جو جرنیل شہید ہوئے وہ محب وطن نہیں تھے؟کیا صرف کرکٹ کھیلنے والا ہی محب وطن ہے۔
    وفاقی وزیر مملکت نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو وزن آپ نے کل اٹھایا ہے، قوم آپ کو اٹھانے نہیں دے گی، اب
    تو پوچھنا چاہیے کہ کون میر صادق اور کون میر جعفر تھا؟ شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک بتائیں کیا وہ عمران خان کے بیان کے ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں؟ پرویز الہٰی نے شہباز گل کے بیان کی مذمت کی، کیا پرویز الہٰی عمران خان کے بیان کی مذمت کریں گے؟
    سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ یہ تو ثابت ہوگیا کہ شہبا زگل کے پیچھے کون کھڑا تھا؟ لیکن سوال یہ ہے کہ عمران خان کے پیچھے کون ہے؟ اس سوال کا جواب تو اب دینا ہی ہو گا، پی ٹی آئی قیادت بتائے کیا وہ عمران خان کے بیان کے ساتھ ہے یا نہیں؟
    ن لیگی رہنما نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں بطور وزیراعظم عمران خان نے اداروں پر تنقید کی، سوشل میڈیا پر دفاعی اداروں کے خلاف ٹرینڈ چل رہے ہیں، شہدا کے خلاف ٹرینڈ چلائے گئے، شہباز گل نے فوج کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی، شہباز گل کے پیچھے عمران خان ہیں، صرف چہرہ شہباز گل کا تھا اورزبان عمران خان کی تھی۔
    سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ واضح ہو گیا ادارں کیخلاف ٹرینڈ چلانے والے کون ہیں؟ کل عمران خان نے کہا وہ جرنیل جو محب وطن ہیں تو باقی کون ہیں؟ شہبازگل کے بغاوت پر اکسانے کے مقدمے کی ذمہ داری عمران خان نے قبول کرلی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پٹرول 2 روپے 31 پیسے اور ڈیزل 78 پیسے فی لیٹر مہنگا

      پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ گندم کے نرخ 5 ہزار 200 روپے فی من تک پہنچ گئے

      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی

      تازہ ترین

      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

      پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.