Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • نوواک جوکووچ کا یو ایس اوپن سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم 48ویں رینک کے ناوونے نے بڑا اپ سیٹ کردیا
    • ’انڈور اسکول میں پریکٹس کرلیتے، شارٹس پہننے، ٹیپ لگانے اور لنگڑا کر چلنے کی ضرورت نہیں‘، اسٹیورٹ براڈ کا امام الحق پر طنز
    • دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کو16سال بعد لارڈز ٹیسٹ میچ میں شکست، سیریز انگلینڈ کے نام
    • ٹرمپ کا ’’لیک امریکا‘‘ نام، کینیڈین وزیراعلیٰ کا کرارا جواب، ڈگ فورڈ نے جھیل کے کنارے ’’لیک اونٹاریو‘‘ کا بڑا سائن لگا دیا
    • پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے، پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا
    • جمائما خان بیٹوں کے ہمراہ لارڈز ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا
    • کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین، یومیہ 2 کروڑ گیلن کمی کا سامنا
    • کوئٹہ میں مو سم تبدیل، سرد ہواؤں کا آغاز
    • پاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقرر
    • محمد عباس کا لارڈز میں تہلکہ، 4 اننگز میں 17 وکٹیں اور اوسط 11.41
    • قومی کرکٹرز کی خراب تکنیک پر محمد یوسف برہم، کوچز پر بھی شدید تنقید
    • آر ایس ایس سربراہ کے دورہ امریکا پر خالصتان حامی سکھوں کا احتجاج
    • مائیکل وان کی پاکستانی بیٹنگ پر کڑی تنقید، کاؤنٹی ٹیم سے تشبیہ
    • بلاول بھٹو کی شادی کی افواہوں پر مرتضیٰ وہاب نے کیا کہا؟
    • جاوید میانداد اور معین خان کے بعد باسط علی بھی عمران خان کیلئے میدان میں
    • سونے کی قیمت میں بڑا کریش، فی تولہ 15 ہزار روپے سے زائد کمی
    • انسپکٹر جمشید بڑے پردے پر، ’دی سیکرٹ پرچمنٹ‘ کا ٹریلر ریلیز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مجھے نااہل کرا کر پھر الیکشن کا اعلان کرانا چاہتے ہیں:عمران خان کی حکومت پر تنقید

    By Khabrain Newsستمبر 9, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مجھے نا اہل کرا کر پھر یہ عام انتخابات کا اعلان کرانا چاہتے ہیں۔ مسائل کا واحد حل مجھے نااہل کرنا نہیں بلکہ عام انتخابات ہیں۔ فیصلہ کرنے والوں کو کہتا ہوں حالات جس طرف جارہے ہیں پھرکسی کے کنٹرول میں کچھ نہیں رہے گا، کل گوجرانوالہ کے جلسے میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
    نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا واحد حل صاف اورشفاف الیکشن ہے،مسائل کا حل یہ نہیں کہ مجھے نااہل کر دیا جائے،کمزورحکومت کبھی مسائل حل نہیں کرسکتی، پی ڈی ایم حکومت ایکسپوزہوگئی ہے،یہ تومہنگائی کم کرنے آئے تھے، اس وقت تاریخی مہنگائی ہے،چارماہ کے دوران ایکدم ملک نیچے گرا ہے،ملک میں ان چوروں کو لا کر بٹھادیا گیا،شہبازشریف کی کارکردگی بھی سب کے سامنے آگئی ہے،سندھ کے لوگ اس وقت تبدیلی کو ترس رہے ہیں۔
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زرداری مافیا نے سندھ کے لوگوں پرظلم کیا،پنجاب میں شریف خاندان مافیا پر توجہ تھی، سندھ کے لیے وقت نہیں ملا،سکھرمیں جا کر دیکھ لیا لوگ ان سے بہت تنگ ہیں،زرداری، بلاول بھٹو کو سندھ میں کسی بھی شہرمیں پیدل چلنے کا مشورہ دیتا ہوں، یہ وہاں پیدل نہیں چل سکتے،سندھ کے لوگ ان سے بہت نفرت کرتے ہیں،سندھ کے عوام زرداری مافیا سے سخت ناراض ہیں۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ چشتیاں کے جلسے میں سارا شہر جلسے میں آگیا،چشتیاں کا جلسہ دیکھ کریہ ڈر گئے الیکشن ہار جائیں گے، پہلےمجھے ڈس کوالیفائی کراکرپھریہ جنرل الیکشن کا اعلان کرنا چاہتے ہیں۔ فیصلہ کرنے والوں کوکہتا ہوں حالات جس طرف جارہے ہیں پھرکسی کے کنٹرول میں کچھ نہیں رہے گا،کل گوجرانوالہ کے جلسے میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے نااہل کروا کر انہوں نے الیکشن کروانے تھے، الیکشن کمیشن حکومت کے ساتھ ملا ہوا ہے، الیکشن کے بغیر سیاسی استحکام نہیں آئے گا، میں جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں اور ملک کو دلدل سے نکالنے کا طریقہ الیکشن ہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے ضمنی الیکشن ان کو جتوانے کی کوشش کی، اب عوام کو ہر چیز کی سمجھ ہے اور یہ لوگ ڈر چکے ہیں، پی ڈی ایم جو کر لے یہ لوگ مجھ سے نہیں جیت سکتے۔
    ملکی معاشی صورتِ حال پر انہوں نے کہا کہ ملک میں ان چوروں کو لا کر بٹھا دیا گیا، ہماری حکومت میں ملک ترقی کر رہا تھا، ان لوگوں نے ہماری حکومت گرا دی، اب ان کی کارکردگی عوام نے دیکھ لی ہے، ان سے ملک نہیں سنبھل سکتا، آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیا کہ یہ کمزور حکومت مسائل حل نہیں کر سکتی۔ مہنگائی اور قرضے مزید بڑھتے جا رہے ہیں، آئی ایم ایف سے رقم ملنے کے باوجود ڈالر اوپر جا رہا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ذاتی مفاد کے لیے ایک ہوگئے، شہباز شریف کو پتا ہے کہ ملک نیچے کی طرف جا رہا ہے، آئی ایم ایف کو پتا ہے یہاں سری لنکا جیسے حالات ہوگئے ہیں، یہ جتنا کرسی پر بیٹھے رہیں ان کے لیے عذاب ہے۔
    دوسری طرف عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر دہشت گردی کا مقدمے کے معاملے پر سابق وزیراعظم نے پولیس کی جے آئی ٹی کو بیان جمع کروا دیا۔ انہوں نے اپنے وکیل انتظار حسین پنجوتھہ کے ذریعے جواب جمع کروایا۔
    ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا چئیر مین ہوں اور پاکستان کا وزیراعظم رہ چکا ہوں،حکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہباز گل پر تشدد کیا،اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت ہوا،تقریر میں جو کچھ کہا دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا،کوئی غیر قانونی عمل کیا نہ ہی کسی کو نقصان پہنچایا،میں بے گناہ ہو مقدمہ خارج کیا جائے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری

      پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے، پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

      کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین، یومیہ 2 کروڑ گیلن کمی کا سامنا

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.