Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • 27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز
    • امام، رضوان کو بڑا جھٹکا، پریذیڈنٹ ٹرافی میں کھیلنے کی اجازت نہ ملی
    • سائم ایوب کو CPL سے بلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین: کمنٹیٹرناصر حسین
    • یمن کے موخا ایئرپورٹ پر سعودی فضائی حملے
    • ڈرون حملوں سے بچاوں کیلئے کے پی تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب
    • پولیو سے متعلق غلط معلومات کے ادراک کیلئے ڈاکٹروں کی ٹاسک فورس تشکیل دینے کافیصلہ
    • سندھ میں بد ترین کرپشن عوام مشکلات کا شکار ہیں حافظ نعیم الرحمان
    • ایران، خلیجی ممالک کا عمان میں اہم اجلاس آبنائے ہرمز پر معاہدے کی کوشش
    • فلپائن کے مسافر بحری جہاز میں خوفناک آتشزدگی،5افرادہلاک
    • قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت
    • علاقائی جنگ، سعودی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
    • کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے
    • سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
    • سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
    • لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
    • بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
    • بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
    • موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پرویز الہٰی کی رخصتی قریب، چند روز میں پنجاب میں حکومت بنا لیں گے: ن لیگ

    By Khabrain Newsستمبر 14, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز الہٰی کی رخصتی قریب، اگلے چند روز میں پنجاب میں حکومت بنا لیں گے۔
    لاہور کی سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ نے کہا ہے پنجاب حکومت کے وسائل ریاست مخالف بیانئے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، ان کے ساتھ بیورو کریسی بھی کام کرنے کے لیے تیار نہیں، 15 سے زائد حکومتی ایم پی ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، وزیراعلیٰ نے سیلاب زدہ عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ، یہ کمپنی اب زیادہ دیر نہیں چلے گی۔
    انہوں نے کہا ہے کہ یہ جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ ہے، ہم پولیس کے پاس خود جا کر شامل تفتیش ہوئے، دوسری جانب توشہ خانہ کیس میں ملوث ایک شخص شامل تفتیش ہونے کے لیے تیار نہیں ہے، ضمانت کے پیچھے چھپا ہوا ہے، اس جھوٹے مقدمے میں ان کو منہ کی کھانی پڑے گی۔
    عطاء تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے عمران نیازی کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں، صوبے کے وسائل کو فوج اور عدلیہ کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، عمران خان کے جلسے میں لوگوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں، صوبے میں ریاست مخالف بیانیہ بنایا جا رہا ہے، پنجاب میں حکومت کا حق ہمارا بنتا تھا، ہمارے 197 اور ان کے 186 ارکان تھے، کیا کسی ایک ناکردہ گناہ کی سزا دی جا سکتی ہے۔
    عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ 15 سے زیادہ ایم پی اے ہمارے ساتھ ہیں، عمران نیازی کو مشورہ ہے وہ جائیں اور انویسٹی گیشن جوائن کریں۔
    اس موقع پر لیگی رہنما رانا مشہود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سیلاب زدگان کو بھول کر پرویز الٰہی پیسہ صرف اپنے علاقے میں لگا رہا ہے، یہ وہ صوبہ تھا جو دوسرے صوبوں کا دکھ بانٹتا تھا، آج سیلاب زدگان بے یارومدگار ہیں، پنجاب میں آٹا سستا ہونا چاہیے جیسے ہم نے کیا تھا۔
    انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنی اب نہیں چلنی، پرویز الٰہی صاحب، عمران خان اب جتنے مرضی پالش کر لو اب پالش نہیں چلنی۔
    اس سے قبل سیشن کورٹ میں پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے لیگی رہنما عطا تارڑ سمیت 11 ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
    عدالت نے لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 19 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا، عدالت نے پولیس سے تمام ملزمان کا ریکارڈ بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
    واضح رہے کہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے ملزمان کو مقدمے میں نامزد کررکھا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.