تازہ تر ین

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹکٹس کی ایڈوانس بکنگ کا اعلان

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین ایکشن فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی پاکستانی فلموں میں سے ایک قرار دیا جا سکتا ہے۔
بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم، جسے اکثر اب تک کا سب سے مہنگا پاکستانی پروجیکٹ بتایا جاتا رہا ہے، اس فلم کو تاخیر کے بعد 13 اکتوبر کو سینیما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
فلم میں اداکار فواد خان نے مولا جٹ کا کردار ادا کیا ہے جب کہ ماہرہ نے ’مکو جٹی‘ کا کردار ادا کیا ہے۔ ریمیک میں حمزہ علی عباسی بھی مولا جٹ کے حریف ’نوری ناتھ‘ کا کردار ادا کریں گے۔
ہدایت کار نے اب اعلان کیا ہے کہ شائقین 30 ستمبر کی شام 7 بجے سے ایڈوانس بکنگ کروا کے ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ (جو سینیما گھروں میں ہی ہوگی۔)
ابتدائی طور پر 2011 میں اعلان ہونے والی اس فلم نے راستے میں کئی رکاوٹیں بھی دیکھی ہیں۔ طویل قانونی جنگ اور کورونا وبا کی وجہ سے بھی ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کسی نہ کسی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوتی رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain