لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا مشورہ دے دیا۔
شعیب اختر نے پاک بھارت میچ کے بعد اپنے یوٹیوب چینل پر اس حوالے سے بات چیت کی اور ویرات کو کنگ قرار دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا "میں چاہتا ہوں ویرات اب ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائر ہوجائے کیونکہ مجھے ایسا لگ رہا ہے وہ اپنی ساری قوت ٹی 20 میں لگا رہا ہے جب کہ اسے ون ڈے پر زیادہ توجہ دینی چاہیے”۔
شعیب اختر نے کہا "جس طرح کی اننگز ویرات نے پاکستان کے خلاف کھیلی وہ ایسی ہی اننگز کھیل کے ون ڈے کرکٹ میں 300 رنز بناسکتا تھا، اس لیے میں چاہوں گا اسے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائر ہوجانا چاہیے”۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
