تازہ تر ین

آڈیو لیک پر زلفی بخاری کا ردعمل آ گیا

لاہور:(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے ساتھ آڈیو لیک ہونے کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری کا ردعمل آ گیا۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پہلے کہا جا رہا تھا کہ عمر ظہور نامی کسی شخص کو فرح گجر کے ذریعے گھڑیاں بیچی گئیں، جب ان کو لیگل نوٹس بھیجا تو اب نئی کہانی سامنے آگئی ہے
انہوں نے لکھا کہ اصل میں یہ گھڑی میرے ذریعے بیچی گئیں، میں واضع کر دوں کوئی گھڑی نہ میں نے لی نہ میں نے بیچی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی cut-copy-paste آڈیو کالج کے بچے بھی بنا لیتے ہیں۔ فوری اسکا فرانزک کرایا جائے ، میں اس کے پیسے اپنی جیب سے دینے کو تیار ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
کالم
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain