Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
    • پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
    • بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
    • میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
    • پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کارٹیلز نہیں چاہتے گوادر کی بندر گاہ ترقی کرے: وزیراعظم

    By Khabrain Newsدسمبر 13, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سکھر: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کارٹیلز نہیں چاہتے گوادر کی بندر گاہ ترقی کرے، سکھر حیدرآباد موٹروے میں طویل تاخیر کی وجہ بتادی تو رنگ میں بھنگ پڑ جائے گا۔
    حیدر آباد سکھر موٹر وے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سکھر حیدر آباد موٹروے کے سنگ بنیاد کی ذمہ داری مخلوط حکومت کے حصے میں ذمہ داری آئی، سکھر حیدرآباد موٹروے سے ملک بھرکے شہر منسلک ہوں گے، منصوبے سے زمینی فاصلے کم ہوں گے۔
    وزیر اعظم نے کہا کہ سکھر حیدر آباد موٹروے کا منصوبہ 30 ماہ میں مکمل ہوجائے گا، سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگ بنیاد کیوں نہیں رکھا گیا وجوہات بتانے کے لیے موقع مناسب نہیں، منصوبے میں طویل تاخیر کی وجہ بتادی تو رنگ میں بھنگ پڑ جائے گا۔
    شہباز شریف نے کہا کہ حیدر آباد سکھر موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کےتحت بنے گا، مراد علی شاہ کو مبارکباد دیئے بغیر بات مکمل نہیں ہو گی، باقی صوبے بھی بپلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیں اور آگے بڑھیں۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان ملک کا اہم صوبہ ہے، اس کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نا مکمل ہے، میں نے گوادر پورٹ کے کام کو آگے بڑھانے کا کہا تو کہا گیا کہ خرچہ بڑھے گا، جس پر میں نے کہا کہ اسی بنیاد پر ہم صوبے کو نظر انداز کر دیں گے، ترقی میں پیچھے رہ جانے والے صوبوں کے پسماندہ علاقوں میں رہنے والوں کے گلے شکوؤں کی یہی بنیاد ہے۔
    انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کو مشکلات سے نکالے، ہم مل کر پاکستان کی کشتی کو بڑی تیزی کے ساتھ کنارے پر لگائیں گے، خوشحالی اور ترقی کے کنارے پر لگائیں گے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی امانت ہے ، ہم امین بن کر اس کی خدمت کریں گے۔
    وزیراعظم نے کہا کہ گھروں کی تعمیر اور دوسرے معاملات کے لئے جو ہمارے پاس آخری وسائل کے پیسے ہیں وہ ان کے قدموں میں نچھاور کریں گے، ہم اپنے بہنوں اور بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے،جو کچھ بس میں ہوا ان کے سامنے پیش کریں گے۔
    شہباز شریف نے کہا کہ دادو، قمبر، شہداد کوٹ میں ابھی بھی سیلابی پانی کھڑا ہے، ہم نے سیلاب متاثرین کو بے پناہ فنڈ دیئے ہیں، ابھی بھی لاکھوں لوگ بے گھر ہیں، سردی میں ٹھٹھر رہے ہیں، ہم سیلاب زدہ علاقوں میں جائیں گے اور جو کچھ بس میں ہوا وہ خدمت میں حاضر کریں گے۔
    ان کا کہنا تھا کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، میں عادت سے مجبور ہوں میں اچانک پہنچ جاتا ہوں اور معیار دیکھتا ہوں، سندھ کی وادی پیروں فقیروں کی وادی ہے، اعلان کرنا چاہتا ہوں میرے نزدیک ترقی وہی ہوگی جو محروم علاقوں کو آگے لے کر چلے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز

      خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری

      عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.